سب ٹیمیں جیت کا خواب لیکر آئیں سارے خواب پورے نہیں ہوتے، نسیم شاہ

سڈنی (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ ٹی ٹونٹی میں سب ٹیمیں یہ ہی خواب لے کر آئیں کہ جیت کر جائیں، سارے خواب پورے نہیں ہوتے۔نسیم شاہ نے سڈنی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سڈنی میں شکست کا دکھ سب کو ہے، جو ہوا وہ ماضی کا حصہ بن گیا، ہمیں آگے دیکھنا ہوگا۔وکٹ جیسی بھی ہو بولنگ اچھی کرنا ہوگی، یہاں پر بولرز کو سپورٹ ملتی ہے، لیکن اچھی وکٹ ہونے کے باوجود کبھی بولرز کو مار پڑ جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ بھارت سے شکست کے بعد ٹیم کا مورال بہت نیچے چلا گیا۔نسیم شاہ نے مزید کہا کہ ہمارا فوکس جنوبی افریقا کے خلاف میچ پر ہے، جو ہمارے ہاتھ میں ہے اس پر فوکس کرنا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ آج بروز جمعرات کو سڈنی میں شیڈول ہے۔

Recent Posts

حکومت سندھ نے پیپلز بس سروس میں کرایہ کی وصولی کی خودکار نظام آٹومیٹڈ فیئر کلیکشن سسٹم لانچ کر دیا

کراچی(قدرت روزنامہ)محکمہ ٹرانسپورٹ حکومت سندھ نے پیپلز بس سروس میں کرایہ کی وصولی کی خودکار…

5 mins ago

جائیداد کے تنازعے پر بیٹے کے ہاتھوں باپ اورسوتیلا بھائی قتل

نوشہرہ(قدرت روزنامہ)جائیداد کے تنازعے پر بیٹے نے فائرنگ کرکے باپ اور سوتیلے بھائی کو قتل…

13 mins ago

کوئٹہ میں پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی زرین نیو سریاب میں پولیس کی موبائل وین پر…

5 hours ago

جماعت اسلامی کا کسانوں کے حق میں احتجاج، پنجاب اسمبلی کے باہر کیمپ لگادیا

لاہور (قدرت روزنامہ) حکومت کی جانب سے گندم کی عدم خریداری پر جہاں ایک طرف…

6 hours ago

کرینہ کپور کویونیسیف کی سفیر مقررکردیاگیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ کرینہ کپور خان کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف…

6 hours ago

گندم سکینڈل:تحقیقاتی کمیٹی نے انوارالحق کاکڑ یا محسن نقوی کی طلبی کی تردید کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے سابق نگران…

6 hours ago