پنجاب حکومت دوست مزاری کی رہائی پر ٹال مٹول کر رہی ہے، عطا تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطا اللّٰہ تارڑ نے دوست مزاری کی رہائی کے معاملے پر وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دوست مزاری کی رہائی تاحال ممکن نہیں ہو سکی ہے۔
ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ پنجاب حکومت دوست مزاری کے دادا بلخ شیرمزاری کے جنازے میں شرکت کے لیے پرول آرڈر کے بعد ٹال مٹول کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اصرار کر رہی ہے، دوست مزاری کو بیڑیاں اور ہتھکڑیاں لگا کر قیدیوں والی وین میں لے جایا جائے۔
دوسری جانب خاندانی ذرائع کے مطابق سابق نگران وزیر اعظم بلخ شیر مزاری کی نماز جنازہ کل ادا کی جائے گی۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی نماز جنازہ آبائی شہرروجھان میں نماز ظہر کے بعد ادا کی جائے گی۔
واضح رہے کہ میر بلخ شیر مزاری گزشتہ رات طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے۔

Recent Posts

نیوزی لینڈسے سیریز برابر ہونے کے بعد کپتان بابر اعظم کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ اس سیریز کے دوران…

3 hours ago

پاکستان میں 35سال سے زائد عمر کی ایک کروڑ خواتین شادی کی منتظر

لاہور(قدرت روزنامہ)اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق اس وقت پاکستان میں 35 سال سے زائد…

3 hours ago

نیوزی لینڈ سے جیت کے بعد شاہین آفریدی کا بیان

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی باولر شاہین آفریدی آخری میچ میں چار وکٹیں لے کر پلئیر آف…

4 hours ago

اداکارہ دیشا پٹانی کے بوائے فرینڈ نے اداکارہ کی تصویر ٹیٹو کروا لی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے بوائے فرینڈ نے بازو پر اداکارہ کی…

5 hours ago

کراچی:خاتون سے لوٹ مار کرنے والے ڈاکوؤں کو شہریوں نے آگ لگادی

کراچی (قدرت روزنامہ) شہرقائد میں خاتون سے لوٹ مار کی کوشش کرنیوالے دو ڈاکو عوام…

5 hours ago

آئی پی ایل میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور عالمی ریکارڈ بن گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور عالمی…

5 hours ago