منی لانڈرنگ کیس، جیکولین فرنینڈس کی درخواست ضمانت پر فیصلہ موخر
ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار جیکولین فرنینڈس کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں درخواست ضمانت پر فیصلہ موخر کردیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دہلی کی عدالت نے جیکولین فرنینڈس کی درخواست ضمانت پر فیصلہ 15 نومبر تک موخر کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ جیکولین فرنینڈس کی عبوری ضمانت میں 15 نومبر تک توسیع دی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق بھارتی اداکارہ جیکولین فرنینڈس کی عبوری ضمانت آج ختم ہورہی تھی۔
اداکارہ جیکولین فرنینڈس پر اپنے بوائے فرینڈ چندر شیکھر سکیش سے مہنگے تحائف وصول کرنے کے الزامات ہیں جبکہ چندر شیکھر کروڑوں روپے کے بھتے وصول کرنے کے الزام میں جیل میں قید ہے۔واضح رہے کہ چندر شیکھر سے منسوب کروڑوں روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں اداکارہ جیکولین فرنینڈس بطور ملزم نامزد ہیں