گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھار پیش گوئی کردی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں آج اتوار کو گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں آج مطلع جزوی ابرآلود رہے گا جبکہ شام اوررات میں خیبر پختونخوا، شمالی بلوچستان،اسلام آباد، خطہ پوٹھو ہار،گلگت بلتستان اور کشمیر تیزہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام/رات میں تیزہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔بارش کا سلسلہ پیر کو جاری رہنے کا امکان ہے ۔گذشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہا۔ گزشتہ روز ریکارڈکیے گئے کم سے کم درجہ حرارت میں لہہ منفی09، کالام منفی05،استور، اسکردو منفی 04 اور بابو سر میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Recent Posts

جمائما کی صادق خان کو میئر لندن منتخب ہونے پر مبارکباد

لندن (قدرت روزنامہ )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ…

7 hours ago

شیر افضل مروت نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کے فیصلے کی تردید کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی…

8 hours ago

آم کے شوقین افراد کے لیے بری خبر، باغات میں بیماری پھیل گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیلنےکاانکشاف ہوا ہے،حکومت کی جانب سے…

8 hours ago

کراچی میں پلاسٹک کے شاپروں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ) حکومت نے کراچی کی حدود میں پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال اور فروخت…

9 hours ago

تعمیراتی شعبے کے لیے اچھی خبر، سیمنٹ کی قیمت میں مزید کمی

کراچی(قدرت روزنامہ) گزشتہ ہفتے ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی ہے۔…

9 hours ago

پاکستان میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل والی بال ایونٹ کا شیڈول جاری کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اینگروا کاوا نیشنز والی بال لیگ 2024 کے شیڈول کا اعلان…

9 hours ago