عمرہ سیزن،رواں سال اب تک قریباً 20 لاکھ لوگوں کی سعودی عرب آمد، جانتے ہیں پاکستانیوں کا کونسا نمبر رہا؟

ریاض(قدرت روزنامہ)تقریبا بیس لاکھ عمرہ زائرین جاری عمرہ سیزن کے دوران سعودیہ پہنچ چکے ہیں۔ وزارت حج و عمرہ کی طرف سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے مختلف ملکوں سے فضائی، زمنی اور بحری راستوں سے اب تک 1964964 مسلمان ادائیگی عمرہ کے لیے پہنچے ہیں۔وزارت کے مطابق عمرہ ادائیگی کا یہ سیزن یکم محرم الحرام سے شروع ہوتا ہے۔

رواں سال یکم محرم 30 جولائی 2022 کو تھا۔ سیزن 20 ذوالقعدہ تک جاری رہے گا۔اس کے بعد حج سیزن شروع ہو گا۔بتایا گیا ہے رواں سیزن کے دوران اب تک فضائی راستے سے 1783392 لوگ آئے۔ جبکہ زمین راستوں کے ذریعے 180363 افراد سعودیہ پہنچیں ہیں۔ بحری راستوں سے 1209 افراد آئے ہیں۔سب سے زیادہ آبادی کے حامل مسلم ملک انڈونیشیا سے عمرے کے لیے آنے والے افراد کی تعداد سب سے زیادہ 551410 ہے۔ دوسرے نمبر پر پاکستان سے آنے والے شہریوں کی ہے جو عمرہ ادائیگی کے لیے سعودیہ پہنچے۔ یہ تعداد 370083 ہے۔سعودی وزارت کے پیش کردہ اعداد و شامر کے مطابق دوسرے ملکوں میں ادائیگی عمرہ کے لیے آنے والے مسلمانوں کی تعداد بھارت، عراق مصر اور بنگلہ دیش سے ہے۔ یہ تعداد بالترتیب 230794 ، 150109، 101657 ، اور 11984 ہے۔وزارت نے بتایا ہے کہ 470 سعودی کمپنیاں ہیں جو حج اور عمرہ کے لیے سہولتیں اور خدمات پیش کرنے کے اجازت نامے رکھتی ہیں۔ یہ کمپنیاں 29 ذوالقعدہ کو ختم ہونے والے عمرہ سیزن کے لیے بر سر عمل رہیں گی۔ اس کے بعد حج سیزن کا آغاز ہو جائے گا۔سعودی عرب نے عمرے کے لیے ویزے کی مدت ایک ماہ سے بڑھا کر تین ماہ کر دی ہے۔ ان تین ماہ کے دوران عمرے کے لیے آنے والے پورے سعودیہ میں ہر جگہ جا سکتے ہیں۔ البتہ حج سیزن شروع ہونے کی صورت یہ تین ماہ کا ویزہ قبل از وقت ختم ہو جائے گا۔

Recent Posts

کسی نمبر پر بھی بھیجیں کھیلنے کے لیےتیار رہتا ہوں، اعظم خان

لاہور ( قدرت روزنامہ) قومی کرکٹر اعظم خان نے کہا ہے کہ کسی نمبر پر…

1 hour ago

حکومت اداروں میں مداخلت کرکے سیاسی مقاصد کو پروان چڑھانا چاہتی ہے

لاہور (قدرت روزنامہ)سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کاکہنا ہے کہ حکومت اداروں میں مداخلت…

1 hour ago

فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع، سماعت کل ہوگی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی جانب سے رپورٹ سپریم کورٹ…

1 hour ago

سابق نگران وزیر فوڈ سکیورٹی کوثر عبداللہ کاگندم امپورٹ کی ذمے داری لینے سے انکار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق نگران وزیر فوڈ سکیورٹی کوثر عبداللہ نے گندم امپورٹ کی ذمے…

2 hours ago

دیسی آٹے کی قیمت میں مزید کمی

لاہور (قدرت روزنامہ)چکی سے تیار کردہ آٹے کی قیمت مسلسل تیسرے روز بھی 5 روپے…

2 hours ago

والدین بچیوں کو بائیک چلانے کی اجازت دیں،مریم نواز

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ فری موٹر بائیک سکیم میں…

2 hours ago