پاکستان

بسکٹ بیچنے والے کمسن بچے کی خودداری نے سب کے دل جیت لئے، ویڈیووائرل۔۔ کارسوار شخص بھی متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)گولیاں ، ٹافیاں بسکٹ بیچنے والے بچے کی ویڈیو وائرل۔۔ دیکھنے والے بچے کی تعریفیں کئے بغیر نہ رہ سکے۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک کاسرسوار شخص بچے سے بسکٹ خرید رہا ہے لیکن بچہ زیادہ پیسے لینے کی مقررہ قیمت لینے پر اصرار کررہا ہے۔ تفصیلات کےمطابق گاڑی میں سوار آدمی نے بچے سے بسکٹ خریدا جس کی قیمت 20 روپے تھی اس نے بدلے میں 100 روپیہ دیا، بچے نے لینے سے انکار کردیا کہ میں 20 روپے ہی لوں گا۔ گاڑی کا مالک اصرار کرتا رہا لیکن اس نے کہا کہ اسکے 20 روپے بنتے ہیں وہ 20 روپے ہی لے گا۔

اس پر گاڑی میں سوار شخص نے کہا کہ آپکے پاس جو سامان ہے وہ کتنے کا ہے؟ بچے نے کہا کہ 140 روپے کا، کارسوار نے بچے سے اسکا سارا سامان خریدلیا اور اسے 150 روپیہ دیا لیکن بچے نے گاڑی میں سوار شخص کو 10 روپے واپس کردئیے کہ میں سامان کی قیمت 140 روپے ہے۔ یہ ویڈیو کہاں کی ہے اور کتنی پرانی ہے اسکے بارے میں معلوم نہیں ہوسکا لیکن یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے اور لوگ بچے کی خوب تعریفیں کررہے ہیں۔ اس ویڈیوپر سوشل میڈیا صارفین بھی بچے کی تعریفیں کئے بغیر نہ رہ سکے اور کہا کہ اللہ تعالیٰ اس بچے پر اپنی کروڑوں رحمتیں نازل فرمائے اور کے والدین پر بھی سلامتی ھو جنھوں نے اپنے بچے کی ایسی بہترین تربیت کی ھے

متعلقہ خبریں