ڈالر کی قدر میں آج مزید اضافہ

کراچی (قدرت روزنامہ)امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ رکنے کا نام نہیں لے رہا، اس کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ ناقدری کا شکار ہے . آج کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے .


انٹر بینک میں ڈالر 58 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 223 روپے 25 پیسے کا ہو گیا ہے . گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 222 روپے 67 پیسے پر بند ہوا تھا .
اسٹاک ایکسچینج، پہلے کاروباری سیشن کا اختتام
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے پہلے کاروباری سیشن کا اختتام ہو گیا جس میں کاروبار کا منفی رجحان رہا . پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 165 پوائنٹس کی کمی سے 42654 پر بند ہوا .
پہلے سیشن میں 11 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جبکہ کاروبار کی مالیت 2.72 ارب روپے رہی .

. .

متعلقہ خبریں