ڈیلی قدرت سپیشل

خانہ کعبہ کے نیچے موجود راستہ ۔۔ مسجد الحرام کا وہ حصہ جس کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر دلچسپ معلومات تو بہت ہیں، تاہم کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں۔


خانہ کعبہ کا ایک حصہ ایسا بھی ہے جہاں شاید کئی صارفین بھی نہ پہنچے ہوں۔ ویسے تو خانہ کعبہ کا ہر مقام خاص ہے، مگر یہ مقام اس لئے بھی خاص ہے کیونکہ یہاں کئی مسلمان وضو کرتے ہیں۔مسجد الحرام میں جب مسلمان خانہ کعبہ کا طواف کرتے ہیں، تو اسی دوران کئی حاجی اور عمرہ زائرین خانہ کعبہ کی بیسمنٹ میں موجود ہوتے ہیں۔
بیسمنٹ میں موجود یہ مقام مسلمانوں کے لیے اس لیے بھی خاص ہے کیونکہ یہاں سے مسلمان آب زم زم کا پانی لیتے ہیں، وضو بھی کرتے ہیں اور ساتھ ہی آب زم زم کا مقدس پانی بھی پیتے ہیں۔

خانہ کعبہ میں مطاف کے مقام پر موجود یہ مقام مسلمانوں کے لیے آب زم زم کے حوالے سے کافی اہمیت رکھتا ہے۔دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ یہ مقام کافی کشادہ ہے، جس کی وجہ سے یہاں مسلمان باآسانی آ سکتے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک وقت میں مسلمان باآسانی چہل قدمی بھی کر سکتے ہیں اور وضو بھی۔

دوسری جانب اسی مقام پر اسٹیل کے برتن موجود ہیں، جن کی مدد سے حاجی اور عمرہ زائرین آب زم زم کا پانی پی بھی سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں