کراچی میں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو ہوں گے

کراچی (قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے کراچی کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتےہوئے کہا گیا ہے کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری 2023ء کو ہوں گے۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کراچی کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق فیصلہ خود سنایا ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ حکومت کی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔فیصلے میں الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حیدر آباد میں بھی بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو ہی ہوں گے۔الیکشن کمیشن نے فیصلے میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت اور وزارتِ داخلہ بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں قانون نافذ کرنے والے اہلکار مہیا کریں، چیف سیکریٹری اور آئی جی سندھ سیکورٹی اہلکار تعینات کریں۔
جماعتِ اسلامی اور تحریکِ انصاف کی جانب سے الیکشن کمیشن سے بلدیاتی انتخابات جلد کرانے کی استدعا کی گئی تھی۔الیکشن کمیشن نے 15 نومبر کو کراچی میں بلدیاتی انتخابات کرانے کے معاملے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات 2 ماہ کے اندر اندر کرانے کا حکم دیا گیا تھا۔

Recent Posts

کوئٹہ میں پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی زرین نیو سریاب میں پولیس کی موبائل وین پر…

37 mins ago

جماعت اسلامی کا کسانوں کے حق میں احتجاج، پنجاب اسمبلی کے باہر کیمپ لگادیا

لاہور (قدرت روزنامہ) حکومت کی جانب سے گندم کی عدم خریداری پر جہاں ایک طرف…

51 mins ago

کرینہ کپور کویونیسیف کی سفیر مقررکردیاگیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ کرینہ کپور خان کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف…

1 hour ago

گندم سکینڈل:تحقیقاتی کمیٹی نے انوارالحق کاکڑ یا محسن نقوی کی طلبی کی تردید کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے سابق نگران…

1 hour ago

حکومت پاسکو کے تحت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدنے پر رضامند

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ان کی رہائش پر گندم…

1 hour ago

غیرت کے نام پر باپ کے ہاتھوں بیٹی اور پڑوسی کالڑکا قتل

مری(قدرت روزنامہ) مری میں باپ نے غیرت کے نام پر اپنی بیٹی اور پڑوسی کے…

2 hours ago