فیفا ورلڈ کپ افتتاحی تقریب میں اسلامی تاریخ کا یادگار لمحہ دیکھا گیا،خوشدل شاہ

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی خوشدل شاہ کو بھی فیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب بھا گئی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں خوشدل شاہ نے قطر کی حکومت اور امیر قطر شیخ تمیم بن حامد کو

شاندار افتتاحی تقریب پر مبارک باد دی۔خوشدل شاہ نے کہا کہ ماشا اللہ تقریب میں ہماری اسلامی تاریخ کا یادگار لمحہ دیکھا گیا، دنیا کے سب سے بڑے ایونٹ میں قرآن پاک کی تلاوت ہوئی۔انہوں نے کہا کہ زندگی میں بہت افتتاحی تقریبات دیکھی ہیں لیکن جس شاندار انداز میں فیفا ورلڈ کپ کا آغاز ہوا اس کی مثال نہیں ملتی۔قومی ٹیم کے کھلاڑی نے سوشل میڈیا پر فیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب کا ایک ویڈیو کلپ بھی شیئر کیا ہے۔واضح رہے کہ فیفا ورلڈکپ کی تاریخ میں قطر میزبانی کرنے والا دنیا کا سب سے چھوٹا ملک ہے اور یہ اب تک اس ایونٹ کے لیے 200 ارب ڈالر سے زائد کی خطیر رقم خرچ کر چکا ہے۔یہ پہلا موقع ہے کہ مشرقِ وسطی کا کوئی ملک فٹبال ورلڈکپ کی میزبانی کر رہا ہے اور پہلی بار اس ٹورنامنٹ کا انعقاد موسم سرما میں ہو رہا ہے۔

Recent Posts

پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ بنے گی یا نہیں ؟ نو منتخب گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

پشاور(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ بنے گی یا نہیں ؟ نو منتخب گورنر…

5 hours ago

سرمایہ کاروں پر مشتمل اعلیٰ سطح کاسعودی وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا، وفد میں…

5 hours ago

پیپلزپارٹی کا وفاقی کابینہ میں شمولیت کا امکان، بلاول بھٹو کو کونسی وزارت ملے گی ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکمران اتحاد مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی)…

5 hours ago

انجینئر امیر مقام نے وکلاء کو 9مئی کے حوالے سے “مشورہ ” دیدیا

سوات (قدرت روزنامہ) وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام…

5 hours ago

ایرانی سفیر اور امیر جماعت اسلامی کی ملاقات: پاک، ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر کھل کر بول پڑے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ایرانی سفیر رضا…

5 hours ago

ایک وقت میں کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ہوا کرتی تھی،اب حالات بہتر ہیں،وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی کے حالات اب…

6 hours ago