ترکیہ میں 6.1 شدت کا زلزلہ،زلزلے سے 22 افراد زخمی

زلزلے کا مرکز استنبول سے 170 کلو میٹر دور اور زیر زمین گہرائی دس کلو میٹر تھی زلزلے کے باعث چند گودام تباہ ہوئے ،بھاری نقصان یا عمارت گرنے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، وزیرداخلہ سلیمان سولیو
انقرہ (قدرت روزنامہ) ترکیہ کے شمال مغرب علاقے میں 6.1 کی شدت کے زلزلے سے 22 افراد زخمی ہوگئے۔ زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ ترکیہ کے حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 5.9 تھی جو 6.1 سے کم تھی اور اس کا مرکز صوبے ڈوزے کے ضلع گولیا تھا، تاہم زلزلے کے جھٹکے دیگر شہروں میں بھی محسوس کیے گئے، جب کہ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کا مرکز استنبول سے 170 کلو میٹر دور اور زمین میں دس کلو میٹر نیچے گہرائی میں تھا۔ ضلع گولیا کی رہائشی فاطمہ کولک نے بتایا کہ صبح سویرے تیز آواز سے ہماری آنکھ کھلی، خوف زدہ ہوکر ہم گھر سے باہر نکل آئے۔ ترکیہ کی وزیر صحت فرحتین کوکا نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ زلزلہ میں 22 افراد زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں میں ایک شخص نے خوف زدہ ہوکر عمارت سے چھلانگ لگا دی تھی جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوگیا اور اس کی حالت تشویش ناک ہے۔ زلزلے کے بعد کئی شہری اپنے گھروں سے باہر نکل کر سڑکوں پر موجود تھے، کئی شہری سردی سے بچنے کے لیے کمبل یا چادر میں لپٹے ہوئے تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کے باعث صوبے ڈوزے میں اسکول بند رہیں گے۔ وزیرداخلہ سلیمان سولیو نے بتایا کہ زلزلے کے باعث چند گودام تباہ ہوئے اس کے علاوہ بھاری نقصان یا عمارت گرنے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

Recent Posts

پاکستانی دلہے نے اپنی نئی نویلی دلہن کو ایسی چیز تحفے میں دیدی کہ سوشل میڈیا پر ہر کوئی حیران رہ گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) شادی کا دن ویسے تو کافی خاص ہوتا ہے مگر اسے منفرد…

10 mins ago

اسلحے کی نمائش کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی، شرجیل میمن

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ اسلحے کی نمائش کرنے…

10 mins ago

کپل شرما شو کی ایک قسط کا کتنا معاوضہ لیتے ہیں ؟ سن کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ ) معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما کے شو ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘…

14 mins ago

گندم کس نے درآمد کی ۔۔؟ سابق وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اہم انکشافات کر دیئے

کراچی (قدرت روزنامہ) گندم درآمد سکینڈل کی تحققیات کے دوران اہم انکشافات سامنے آئے ہیں،…

19 mins ago

شہباز شریف کو ان لوگوں سے خطرہ ہے جو انہیں لے کر آئے: فواد چوہدری

لاہور (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کو اب…

24 mins ago

بشریٰ بی بی کی نیب طلبی نوٹس کیخلاف درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کی نیب طلبی نوٹس کیخلاف درخواست…

30 mins ago