پلاسٹک بیگز سے بنے اسٹائلش ڈریسز کی ماڈلنگ کرتی ننھی ماڈلز سب کی توجہ کا مرکز بن گئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ننھی پریوں کی پلاسٹک بیگز سے بنے اسٹائلش ڈریسز کی ماڈلنگ نے صارفین کی توجہ حاصل کر لی . سوشل میڈیا پر ننھی بچیوں کی دلچسپ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں ماڈلنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے .

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچیوں نے مختلف رنگوں کی پلاسٹک سے تیار کیے گئے ڈریسز پہن رکھے ہیں .
ویڈیو میں سب سے پہلے گلابی پلاسٹک میں تیارکیے گئے لباس پہن کرواک کرتی ہوئی بچی کو آتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے . اُس کے بعد ایک سیاہ اور نیلی پلاسٹک سے بنے لباس میں بچی کو اعتماد کے ساتھ واک کرتا دیکھا گیا . یہ ہی نہیں بلکہ لالیک رنگ کی پلاسٹک سے تیار کیے گئے پلاسٹک کے ڈریس کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا گیا .
اس کے علاوہ ننھی پریوں کو اورنج اور دیگر رنگوں پر مشتعمل پلاسٹک کےلباس میں بھی جلوے بکھیرتے ہوئے دیکھا گیا . تیزی سے وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے .
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ننھی پریوں کے اس خوبصورت انداز میں پُر اعتماد طریقے سے کی جانے والی واک پر متعدد کمنٹس بھی کیے جا رہے ہیں . ایک صارف نے اس ویڈیو پرکمنٹ کر کے کہا کہ میری آنکھوں کو یقین ہی نہیں آرہا کہ یہ پلاسٹک سے تیارکیے گئے ڈریسز ہیں .
جبکہ ایک صارف نے کہا کہ ننھی بچیوں کا یہ اعتماد دیکھ کربڑی خوشی ہوئی . اس کے علاوہ ایک اور صارف نے اس ویڈیو پرکمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بچیاں آنے والے مستقبل کی بڑی ماڈل بنے گی . واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر اکثر ایسی ویڈیوز وائرل ہو جاتی ہیں جسے دیکھ کر صارفین تعریف کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں