ملک میں ایک اور میٹرو بس منصوبہ شروع کرنے کا اعلان

کراچی (قدرت روزنامہ) ملک میں ایک اور میٹرو بس منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کردیا گیا . تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے کراچی میں 8 سال سے زیر التوا ریڈ لائن بس منصوبے کی تعمیر کا آغاز 90 روز میں شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ، اس حوالے سے وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ نے کہا ہے کہ 78 ارب روپے کی لاگت سے ریڈ لائن بس منصوبہ شروع کیا جارہا ہے ، ماڈل کالونی ، ایئرپورٹ ، صفورہ چورنگی ، موسمیات ، یونیورسٹی روڈ سے نمائش چورنگی تک ریڈ لائن میٹرو چلے گی .

انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ تھرڈ جنریشن بی آرٹی سسٹم ریڈ لائن بی آرٹی میں استعمال ہوگ ، 26 کلومیٹر ریڈ لائن بی آر ٹی میں 24 اسٹیشنز ہوں گے اور اس میں 213 بسیں چلیں گی ، ریڈ لائن بس کے لئے بھینس کے گوبر سے ایندھن بنایا جائے گا اور اس سلسلے میں بھینس کالونی کراچی میں بائیو گیس پلانٹ لگایا جائے گا اس کے علاوہ کراچی میں طویل ترین سائیکلنگ ٹریک بنایا جائے گا . وزیر ٹرانسپورٹ سندھ کے مطابق اس منصوبے کے لیے ہماری کوششوں سے ایشیائی ترقیاتی بینک نے قرض کی فراہمی کا معاہدہ کیا ہے ، گرین کلائمٹ فنڈ نے ریڈ لائن بس منصوبے کے لئے 11ملین ڈالر کی گرانٹ دی ہے ، ریڈ لائن بس منصوبے میں سندھ حکومت کا شیئر 75ملین ڈالر ہے . دوسری جانب کراچی والوں کا دہائیوں کا انتظار ختم ہوا ، شہر قائد کا پہلا ماس ٹرانزٹ منصوبہ افتتاح کیلئے تیار ہوگیا ، گرین لائن منصوبے کی بسیں پاکستان کیلئے روانہ کر دی گئیں ، گورنر سندھ عمران اسماعیل کی جانب سے ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے شہریوں کو بڑی خوشخبری سنائی گئی ہے کہ گرین لائن منصوبے کی بسیں چین کی بندرگاہ تیانجن کی جانب روانہ ہو گئی ہیں ، دو بڑے بحری جہازوں کے ذریعے 80 بسیں پاکستان بھیجی جائیں گی ، یہ بحری جہاز تیانجن بندرگاہ سے رواں ماہ اگست کے وسط تک روانہ ہو جائیں گے اور امید ہے کہ بسیں بہت جلد کراچی پورٹ پہنچ جائیں گی . واضح رہے کہ وفاقی حکومت کے مطابق گرین لائن منصوبے کا اکتوبر کے ماہ میں افتتاح کر دیا جائے گا ، وفاقی حکومت کی جانب سے رواں مالی سال کے بجٹ میں کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے لیے 739 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں ، وفاقی حکومت کے 98 ارب اور سرکاری و نجی شعبے کے اشتراک سے 509 ارب شامل ہوں گے ، رواں مالی سال میں گرین لائن بس کراچی کیلئے 2 ارب 9 کروڑ ، سرکلرریلوے کیلئے ایک ارب 36 کروڑ اور کے فور کراچی کیلئے 15ارب روپے مختص کیے گئے ہیں . . .

متعلقہ خبریں