ہمارے ڈراموں میں روتی عورتوں اور ظالم ساس کے علاوہ کچھ نہیں ،عفت عمر

کراچی (قدرت روزنامہ) معروف اداکارہ عفت عمر نے کہا ہے کہ ہمارے ڈراموں میں روتی عورتوں اور ظالم ساس کے علاوہ کچھ نہیں دکھایا جارہا . ایک ٹی وی شو میں جب عفت عمر سے پوچھا گیا کہ آپ نے جوانی کا اسٹے آرڈر کہاں سے لیا؟ جس پر عفت عمر نے برجستہ کہا کہ ڈاکٹروں سے .

اداکاری نہ کرنے کے حوالے سے عفت عمر نے کہا کہ انہیں ایسے کردار مل ہی نہیں رہے ، جو انہیں اداکاری کے لئے اکسائے، آپ کو خود بھی وہ کام نہیں کرنا چاہیے جس پر آپ تنقید کریں . اس لئے بہتر یہی ہے کہ آپ کنارہ کشی اختیار کرلیں .

عفت عمر نے کہا کہ وہ اب جس عمرمیں ہیں، اس کے لئے بہت ہی کم کردار لکھے جاتے ہیں . اداکارہ نے کہا کہ ہماری کہانیاں اتنی گھٹیا ہوچکی ہیں کہ ہم روتی ہوئی عورتوں اور ظالم ساس دکھانے کے کچھ کرہی نہیں رہے . عفت عمر نے کہا کہ ایک غلطی کی معافی جس طرح مرد کو ملتی ہے ، اسی طرح عورت کے ساتھ بھی سلوک روا رکھا جانا چاہیے . غلطی انسان سے ہوجاتی ہے لیکن وہ کسی انسان کو 2 ٹکے کا نہیں بناتی .

. .

متعلقہ خبریں