ریلی میں کم تعداد کا سوال کرنا جرم بن گیا پی ٹی آئی رہنما کا صحافی پر تشدد، ویڈیو وائرل

پشاورّ(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے رہنما کی جانب سے صحافی پر تشدد، ویڈیو بھی سامنے آگئی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صحافی وسیم عباسی نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں پی ٹی آئی رہنما کو غصے میں صحافی

کو لات مارتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، وسیم عباسی نے ویڈیو کے ساتھ پی ٹی آئی رہنما کی جانب سے صحافی پر تشدد کی وجہ بھی بتائی ہے، ویڈیو کےکیپشن میں صحافی نے بتایا کہ مقامی صحافی نے پی ٹی آئی رہنما سے سوال کیا کہ “پی ٹی آئی کے کارکنان کی تعداد گاڑیوں سے بھی کیوں کم ہے؟”اس سوال پر ہنگو میں پی ٹی آئی رہنما نے غصے میں صحافی کو فلائنگ کِک مار دی۔دوسری جانب تشدد کا نشانہ بننے والے صحافی “اسرار الحق “نے بھی صحافی وسیم عباسی کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ “سر آپ کا مجھے سپورٹ کرنے کا بہت شکریہ ،پی ٹی آئی کارکنان نے مجھ پر اس لئے تشدد کیا کہ میں نے ایم این اے سے سوال کیا کہ آپ 2 دھڑوں میں تقسیم ہیں آپ کے ساتھ کارکنان کیوں کم ہے ؟جس پر کارکنان آپے سے باہر ہو گئے اور مجھ پر تشددکیا”۔

پی ٹی آئی کے کارکنان کی تعداد گاڑیوں سے بھی کیوں کم ہے۔۔
اس سوال پر ہنگو میں پی ٹی آئی رہنما نے غصے میں صحافی کو فلائنگ کِک مار دی۔۔
آزادی صحافت؟؟ حقیقی آزادی؟

Recent Posts

پختونخوا حکومت کاشتکاروں سے 29 ارب روپے کی گندم خریدنے کیلیے تیار

پشاور(قدرت روزنامہ)پختونخوا حکومت کاشت کاروں سے 29 ارب روپے مالیت کی گندم خریداری کل سے…

1 min ago

کراچی اور لاہور میں ایک پاسپورٹ دفتر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ نے کراچی اور لاہور میں ایک ایک پاسپورٹ دفتر 24 گھنٹے…

15 mins ago

پی ٹی آئی کا شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی…

34 mins ago

حکومتی پالیسی سے معیشت مستحکم ہو رہی ہے، پرائیویٹ سیکٹر کو آگے آنا ہوگا، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسی سے…

35 mins ago

پاکستانی نوجوان سعودی کمپنیوں کے ساتھ مل کر چھوٹے کاروبار شروع کریں گے، وفاقی وزرا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزرا نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوان سعودی کمپنیوں کے ساتھ…

40 mins ago

فیض آباد دھرنا فیصلے پر عمل ہوتا تو 9 مئی کا واقعہ بھی شاید نہ ہوتا،چیف جسٹس

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ اگر فیض آباد…

50 mins ago