پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے صرف 10فیصد امکانات ہیں، اسحاق ڈار


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بین الاقومی اقتصادی جریدے بلوم برگ کے مطابق پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے صرف 10فیصد امکانات ہیں ،اس حوالے سے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ٹویٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اگلے ایک سال میں دیوالیہ کے امکانات کو کم ترین سطح پر رکھا گیا ہے ،
انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے تمام مالیاتی وعدوں کی پاسداری جاری رکھے گا۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ایک سیاسی رہنما نے ملک کے دیوالیہ ہونے کے امکانات کو93 فیصد پیش کیا جو کہ درست نہیں ہے۔