پاکستان

معاشی استحکام سیاسی استحکام سے جڑا ہے، حکومت عوامی فیصلے کے سامنے سرتسلیم خم کرے،فواد چوہدری


راولپنڈی(قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکومت عوامی فیصلے کے سامنے سرتسلیم خم کرے، ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عوام کا سمندر راولپنڈی کی طرف گامزن ہے اور لوگ نئے انتخابات کے مطالبے کی حمایت میں جمع ہوں گے،
انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے فیصلے کے سامنے سر تسلیم خم کرے اور حکمران انتخابات کا اعلان کریں۔ ملکی استحکام الیکشن کے ہی مرہون منت ہے،فواد چودھری نے کہا کہ ملک کا معاشی استحکام سیاسی استحکام سے جڑا ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں