ڈپٹی سپیکر کے پی اسمبلی محمود جان مستعفی

پشاور(قدرت روزنامہ)ڈپٹی اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی محمود جان سمیت دیگر اراکین نے اسپیکر کو اپنے استعفے بھجوا دیے ہیں۔محمود جان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا، عمران خان کے احکامات پر ڈپٹی اسپیکر شپ سمیت اسمبلی

کی رکنیت سے بھی استعفی دیتا ہوں۔پشاور میں پی ٹی آئی کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور خیبر پختونخوا وزیر زادہ، ممبر خیبر پختونخوا اسمبلی آسیہ خٹک اور ڈپٹی اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی محمود جان نے صوبائی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا۔معاون خصوصی برائے اقلیتی امور خیبر پختونخوا وزیر زادہ نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کے اعلان پر صوبائی اسمبلی سے استعفی وزیراعلی کو بھیج دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا جو فیصلہ ہوگا ہمیں منظور ہوگا ہم چاہتے ہیں دوبارہ انتخابات ہوجائیں۔پی ٹی آئی کی ممبر خیبر پختونخوا اسمبلی آسیہ خٹک نے اسپیکر کے نام استعفی لکھ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی پالیسی کے مطابق صوبائی اسمبلی سے استعفی دیتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی اسمبلی میں نمائندگی دینے پر پارٹی کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔دوسری جانب تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی محمد عامر اقبال شاہ نے اپنا استعفی اسپیکر کو دے دیا۔محمد عامر اقبال شاہ پی پی 224 دنیا پور سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔انہوں نے اپنے استعفے میں لکھا ہے کہ وہ پارٹی پالیسی کے مطابق اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہوتے ہیں۔

Recent Posts

کرینہ کپور کویونیسیف کی سفیر مقررکردیاگیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ کرینہ کپور خان کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف…

14 mins ago

گندم سکینڈل:تحقیقاتی کمیٹی نے انوارالحق کاکڑ یا محسن نقوی کی طلبی کی تردید کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے سابق نگران…

18 mins ago

حکومت پاسکو کے تحت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدنے پر رضامند

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ان کی رہائش پر گندم…

22 mins ago

غیرت کے نام پر باپ کے ہاتھوں بیٹی اور پڑوسی کالڑکا قتل

مری(قدرت روزنامہ) مری میں باپ نے غیرت کے نام پر اپنی بیٹی اور پڑوسی کے…

43 mins ago

اگلے سال پی ایس ایل کے لیے پی سی بی نے آئی پی ایل سے متصادم تاریخیں تجویز کردیں

(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کی…

1 hour ago

ملک میں عوامی نمائندگی دکھائی نہیں دے رہی، مولانا فضل الرحمان

ٹھٹھہ (قدرت روزنامہ)سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اس وقت…

2 hours ago