عمران خان کا آئندہ ہفتے اہم ترین اعلان متوقع

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اسمبلیاں تحلیل کرنے سے متعلق اہم اعلان آئندہ ہفتے کریں گے۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق عمران خان نے کے پی اور پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس بھی طلب کر لیے،

کے پی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس جمعے جبکہ پنجاب پارلیمانی پارٹی اجلاس ہفتے کو ہو گا۔عمران خان موجودہ سیاسی صورتحال میں اپنی حکمت عملی سے ارکان کو آگاہ کریں گے اور دونوں صوبائی پارلیمانی پارٹیوں کو اسمبلیاں تحلیل کرنے پر اعتماد میں لیں گے جس کے بعد وہ ہفتے کے روز اہم اعلان کریں گے ۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے راولپنڈی میں ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے میں عمران خان نے کہا تھا کہ ہم اس کرپٹ سسٹم کا حصہ نہیں بنیں گے، اسمبلیوں سے نکلنے کے لیے حتمی تاریخ کا اعلان مشاورت سے ہو گا۔انہوں نے کہا تھا کہ میں نے وزرائے اعلی سے بات کی ہے، پارلیمنٹری پارٹی سے بھی مشاروت کر رہا ہوں، آنے والے دنوں میں اعلان کریں گے کہ کس دن ساری اسمبلیوں سے باہر نکل رہے ہیں۔

Recent Posts

اعظم خان نے جس کتاب پر ہاتھ رکھ کر بیان دیا کیا وہ قرآن پاک ہی تھی؟، سائفر کیس کی سماعت میں عدالت کا ستفسار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ میں سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی…

8 mins ago

لڑکیاں سجاوٹ کا سامان نہیں، جنہیں دیکھیں اور ریجیکٹ کردیں: مایا خان

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ و میزبان مایا خان نے…

25 mins ago

میرے بڑے بھائی حقیقی زندگی میں سپر مین جیسے مضبوط ہیں، بابی دیول

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار بابی دیول نے کہا ہے کہ انکے بڑے بھائی سپر سنی…

33 mins ago

شمالی بلوچستان میں کل سے پھر بارش کی پیش گوئی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)شمالی بلوچستان میں گرد آلود اور یخ بستہ ہواؤں کا راج ہے۔پی ڈی…

41 mins ago

اسلام آباد ہائیکورٹ؛ پرویز الٰہی کو اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل کرنے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو اڈیالہ جیل…

50 mins ago

سپریم کورٹ کے سامنے ماں اور بیٹے کا خود کو زنجیروں سے باندھ کر احتجاج

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شاہراہ دستور پر سپریم کورٹ کے سامنے ماں اور بیٹے نے خود…

51 mins ago