کچھی کینال کوسیلاب کے باعث جو نقصانات پہنچے ہیں ہنگامہ بنیادوں پر مرمت کا کام شروع کیا جائیگا،شازین بگٹی


وفاقی وزیر نارکو ٹیکس نوابزداہ شازین بگٹی سے کمشنر سبی ڈویژن شاہد سلیم قریشی کی ملاقات ،کچھی کینال کے درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال
سبی(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر نارکو ٹیکس نوابزداہ شازین بگٹی سے کمشنر سبی ڈویژن شاہد سلیم قریشی کی اسلام آباد میں ملاقات ،کچھی کینال کے درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر وفاقی وزیر نار کوٹیکس نوابزادہ شازین بگٹی نے کہا کہ کچھی کینال کوسیلاب کے باعث جو نقصانات پہنچے ہیں ہنگامہ بنیادوں پر مرمت کا کام شروع کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کمشنرسبی ڈویژن کچھی کینال کے برانچوں کے بھی درپیش مسائل کا بھی جائزہ لیںانہوں نے سبی ڈویژن میں لیویز فورس کی کمی،لیویز فورس کے خراب گاڑیوںاور اسلحہ کی کمی پر بھی بات چیت کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ لیویز فورس کے خراب گاڑیوں کو فوری طور پر مرمت کیا جائے
فورس کے درپیش مسائل کو بھی فوری بور پر حل کرنے کے لئے اقدامات اٹھائیں جائیں گے انہوں نے کہا کہ ہائی وے کے اوپر نئے لیویز چیک پوسٹ اور چوکیاں تعمیر کئے جائیںگے تاکہ لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کے لئے لیویز فورس اپنے فرائض بہتر طریقے سے سر انجام دے سکیں ۔انہوں نے کہاکہ سبی بختیار آباد قومی شاہراہ پر ایک ٹراما سنٹر بنانے کا بھی تجویز زیر غور ہے اور پرانا ریلوے ہسپتال کو ٹراما سنٹر بنایا جائے گا اس سلسلے میں کمشنر سبی ڈویژن کو جائزہ لینے اور رپورٹ پیش کرنے کا کہا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے کے پیش نظر زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد میسر آسکے اور انسانی زندگیوں کو بچایا جاسکے ۔انہوں نے کمشنر سبی ڈویژن کو کہا ہے کہ وہ ناڑی گاج کی سیلاب کے بعد صفائی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے تاکہ گندا پانی ناڑی گاج سے آنے والے پانی میں شامل نہ ہو جائیں شامل نہ ہو جائی وفاقی وزیر نوابزادہ شازین بگٹی نے مذید کہا کہ سبی ڈویثزن میں ہندو کمیونٹی کے مسائل کو اولین ترجیحات پر حل کئے جائیں گے،
ہندو کیمونٹی کے لئے نئے شادی ہال اور مندروں کی مرمت کے لئے اقدامات کئے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ بختیار آباد کے لئے آر ایچ سی کا قیام عمل میں لایا جائے گا تاکہ کسی بھی حادثہ کی صورت میں انھیں طبی امداد فوری طور پرفراہم کیا جاسکے،نوابزادہ شازین بگٹی نے کہا کہ بہت جلد اسلام آباد سے پچاس ڈاکٹر آئیں گے جو سبی ڈویژن میں فری میڈیکل کمیپ لگاکر عوام کے مختلف بیماریوں کا علاج کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سبی ڈویژن میں سیلاب سے بے گھر ہونے والے پانچ سو کاندانوں کے لئے این جی اوز کی جانب سے گھر بنائیں جائیں گے اور حال ہی میں سروے کرکے جائزہ لیا جائے گا۔نوابزادہ شازین بگٹی نے کہا کہ ضلع ہرنائی میں بھی میڈیکل سہولیات کو بڑھایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے نجات دلانے کے لئے پورے ہسپتال کو سلولر سٹم پر لایا جائے گاتاکہ مریضوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔انہوں نے کہا کہ ڈویژن سول ہسپتال کو سلولر سٹم پر لانے کے لئے کمشنر سبی ڈویژن فوری طور پر ہسپتال کا دورہ کریں اور جائزہ لے کر رپورٹ پیش کریں۔انہوں نے کہا کہ سبی شہر میں جہاں کچی گلیاں ہیں ٹف ٹائیل کرنے کے لئے بہت جلد منصوبہ کیا جائے گاتاکہ لوگوں کو بنیادی سہولیات میسر آسکے،اس موقع پر چیف انجینئر کچھی کینال اور دیگربھی موجود تھے ۔

Recent Posts

جمائما کی صادق خان کو میئر لندن منتخب ہونے پر مبارکباد

لندن (قدرت روزنامہ )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ…

8 hours ago

شیر افضل مروت نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کے فیصلے کی تردید کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی…

8 hours ago

آم کے شوقین افراد کے لیے بری خبر، باغات میں بیماری پھیل گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیلنےکاانکشاف ہوا ہے،حکومت کی جانب سے…

9 hours ago

کراچی میں پلاسٹک کے شاپروں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ) حکومت نے کراچی کی حدود میں پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال اور فروخت…

9 hours ago

تعمیراتی شعبے کے لیے اچھی خبر، سیمنٹ کی قیمت میں مزید کمی

کراچی(قدرت روزنامہ) گزشتہ ہفتے ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی ہے۔…

9 hours ago

پاکستان میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل والی بال ایونٹ کا شیڈول جاری کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اینگروا کاوا نیشنز والی بال لیگ 2024 کے شیڈول کا اعلان…

9 hours ago