کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ۔۔۔۔ کوئلے کی کان میں مزدوری کرنے والے 3 کان کن جاں بحق

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کوئلے کی کان میں مزدوری کرنے والے 3 کان کن جاں بحق ہوگئے . تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے مارواڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کوئلے کی کان میں کام کرنے والے 3 کان کن جاں بحق ہوگئے .

اس حوالے سے ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ مارواڑ میں فائرنگ سے جاں بحق کان کنوں کی شناخت کرلی گئی ہے . دوسری جانب پولیس کے مطابق مقتول کان کنوں کی شناخت ہدایت الرحمان، گل حکیم اور عبدالوکیل کے نام سے ہوئی ہے، فائرنگ کا واقعہ گزشتہ رات نجی کوئلہ کان کمپنی کے مائننگ ایریا میں پیش آیا . . .

متعلقہ خبریں