پی ایس ایل 7۔۔ شاہد افریدی کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے کا امکان
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) قومی ٹیم کے ساپق کپتان و آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا پاکستان سپر لیگ 7 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے کا امکان ہے۔اس ضمن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے کہا ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فین شاہد آفریدی کو اپنی ٹیم میں دیکھنا چاہتے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ پرامید ہوں کہ شاہد آفریدی پی ایس ایل 7 میں کوئٹہ کا حصہ ہوں گے
۔انہوں نے مزید کہا کہ آفریدی نے ان فٹ ہونے کے باوجود کے پی ایل میں اپنی ٹیم کو ٹائٹل جتوایا ہے۔یاد رہے کہ شاہد آفریدی نے پی ایس ایل 5 اور 6 میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کی تھی۔
