لینڈ مافیا کی کراچی پریس کلب صحافی سوسائٹی پر چائنا کٹنگ کی کوشش ناکام


کراچی (قدرت روزنامہ)لینڈمافیا کی کراچی پریس کلب صحافی سوسائٹی بلاک 3 پر چائنا کٹنگ کی کوشش نا کام بنا دی گئی۔ دستاویز کے مطابق پریس کلب کے جعلی لیٹر ہیڈ پر ایل ڈی اے کو 10 پلاٹوں کی الاٹمنٹ کی درخواست دی گئی تھی۔لیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے ضابطے کے خلاف الاٹ پلاٹ منسوخ کرنے کا حکم دے دیا۔
ڈائریکٹر لینڈ ایل ڈی اے نے خلاف ضابطہ الاٹ پلاٹس منسوخی کیلئے سیکریٹری ایل ڈی اے کو خط لکھ دیا۔صدر کراچی پریس کلب فاضل جمیلی کا کہنا ہے کہ 10 پلاٹس کی الاٹمنٹ کیلئے جاری شدہ خط جعلی ہے، ایل ڈی اے کے مطابق انہوں نے کوئی الاٹمنٹ نہیں کی۔
سیکریٹری پریس کلب رضوان بھٹی کا بھی کہنا ہے کہ 10 پلاٹس الاٹ کیے جانے کا خط جعلی ہے۔دستاویز کے مطابق مبینہ خط اپریل 2020 میں ایل ڈی اے ڈائری ریکارڈ کا حصہ بھی بنایا گیا۔
ریئل اسٹیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ لیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے مختلف بلاکس میں قبضہ گروپس متحرک ہیں، قبضے کی کارروائی سرکاری سطح پر ہو رہی ہے۔

Recent Posts

کوئٹہ میں پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی زرین نیو سریاب میں پولیس کی موبائل وین پر…

55 mins ago

جماعت اسلامی کا کسانوں کے حق میں احتجاج، پنجاب اسمبلی کے باہر کیمپ لگادیا

لاہور (قدرت روزنامہ) حکومت کی جانب سے گندم کی عدم خریداری پر جہاں ایک طرف…

1 hour ago

کرینہ کپور کویونیسیف کی سفیر مقررکردیاگیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ کرینہ کپور خان کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف…

2 hours ago

گندم سکینڈل:تحقیقاتی کمیٹی نے انوارالحق کاکڑ یا محسن نقوی کی طلبی کی تردید کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے سابق نگران…

2 hours ago

حکومت پاسکو کے تحت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدنے پر رضامند

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ان کی رہائش پر گندم…

2 hours ago

غیرت کے نام پر باپ کے ہاتھوں بیٹی اور پڑوسی کالڑکا قتل

مری(قدرت روزنامہ) مری میں باپ نے غیرت کے نام پر اپنی بیٹی اور پڑوسی کے…

2 hours ago