لے پالک سیاستدانوں کو چھوڑیں اور صورتحال کا ادراک کریں عوام کو بند کمروں کے فیصلے قبول نہیں،فواد چوہدری

لاہور (قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ معیشت کی منصوبہ بندی کے اہم ادارے پائیڈ کی جانب سے سروے کرایا گیا،سروے کے مطابق پاکستان کے شہری علاقوں میں رہنے والے 40 فیصد افراد بیرون ملک جانے کے خواہش مند ہیں جبکہ دیہی علاقوں کے 36 فیصد افراد ملک چھوڑ کر کسی ’’اچھے‘‘ ملک جانا چاہتے ہیں۔
فواد چوہدری نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ پائیڈ کا سروے ملک کے حالات کا عکاس ہے۔اداروں کی قیادت اگر جاگ جائے تو معلوم ہو گا کہ عوام اور اداروں میں فاصلوں میں اتنا اضافہ ہو چکا ہے کہ لوگ ملک چھوڑ کر جانا چاہتے ہیں۔ سابق وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ لے پالک سیاستدانوں کو چھوڑیں صورتحال کا ادراک کریں،بند کمروں میں فیصلے عوام کو قبول نہیں۔
قبل ازیں فواد چوہدری نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس کی ریکارڈنگ پہلی مرتبہ اس طرح منظر عام پر آئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ سنگین معاملہ ہے کہ کٹ پیسٹ کر کے وزیراعظم ہاؤس کی آڈیو لیک کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئین کے مطابق فون ٹمپرنگ پر 7سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔
آئین کا آرٹیکل 14ہے جو رائٹ آف پرائیویسی کو تحفظ دیتا ہے۔ فواد چوہدری نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس کی آڈیو لیک ہو رہی ہے تو عام عوام کے ساتھ کیا ہو گا۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ راہ عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی اور پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری کی مبینہ آڈیو سامنے آئی،مبینہ آڈیو میں گھڑیوں کی خریدوفروخت کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔آڈیو میں بشری بی بی کی مبینہ گفتگو میں سنا جا سکتا ہے کہ انہوں نے کہا خان صاحب نے کہا ہے ان کی کچھ گھڑیاں ہیں وہ آپ بیچ دیں۔بشری بی بی کہتی ہیں کہ گھڑیاں عمران خان کے استعمال کی نہیں ہیں لہٰذا وہ چاہ رہے ہیں آپ انہیں بیچ دیں۔

Recent Posts

عشق مرشدکی آخری قسط کے پریمیئرپراداکارہ دُر ِفشاں سلیم نےمداحوں کو حیران کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مشہور پاکستانی ڈرامے عشق مرشد کی آخری قسط کے پریمیئر میں محبت…

9 mins ago

‘2 لاکھ مریضوں کو گھر کی دہلیز پر دوائیں ملیں گی’، وزیر اعلیٰ پنجاب نے پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبےمیں فری میڈیسن ہوم ڈیلیوری پراجیکٹ کا…

28 mins ago

وفاقی حکومت کا کسانوں سے 18 لاکھ ٹن گندم پاسکو کے تحت خریدنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے کسانوں سے 18 لاکھ ٹن گندم پاسکو کے تحت…

46 mins ago

چمن میں پرامن مظاہرین پر حملہ، سیکورٹی اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے، پشتونخوا میپ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا…

1 hour ago

حقوق کی بات کرنے پر غدار کہا جاتا ہے، ہم نے کبھی پاکستان مردہ باد کا نعرہ نہیں لگایا، محمود خان اچکزئی

لاہور /کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان…

1 hour ago

کیچ کے اسلام اسلم اور طلال خلیل نے سی ایس ایس امتحانات میں پورے پاکستان میں ٹاپ کرلیا

کیچ(قدرت روزنامہ)کیچ سے تعلق رکھنے والے اسلام اسلم اور طلال خلیل نے سی ایس ایس…

1 hour ago