کمزور کرنسی سے ملک میں مہنگائی آتی ہے

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ کمزور کرنسی سے ملک میں مہنگائی آتی ہے۔انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اشرافیہ کی کرپشن کی وجہ سے ملک کمزور ہو جاتے ہیں۔ غریب ممالک سب سے بڑا مسئلہ زر مبادلہ ذخائر کی کمی ہے۔نیب قوانین کی وجہ سے پہلے ہی وائٹ کالر کرائم پکڑا مشکل تھا۔
ملک میں چور آ کر بیٹھ گئے ہیں،انہیں چوری کا لائسنس مل گیا ہے۔غریب ممالک کا پیسہ امیر ممالک میں جاتا ہے۔قبل ازیں عمران خان نے زمان پارک میں یوٹیوبرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب سے بڑا اثاثہ اوورسیز پاکستانی ہیں ،اگر وہ سرمایہ کاری کریں تو پاکستان کو کسی اور ملک سے مانگنے کی ضرورت نہیں۔ انہوںنے کہا کہ ارشد شریف کی والدہ نے جن کے نام لئے وہی نام میں نے لئے ،ایف آئی آر ارشد شریف کی والدہ کی خواہش پر ہونی چاہیے ۔
انہوں نے کہا کہ سلمان شہباز کی واپسی این آر او ٹو کا حصہ ہے،دو خاندانوں نے اداروں کو کمزور کیا، اداروں کو مارشل لا ء کی عادت پڑ گئی تھی ،جب حکومت میں آئے تو ہر قسم کا مافیا موجود تھا مگر ان کے خلاف ایکشن نہیں لے سکے۔ عمران خان نے کہا کہ مذہبی انتہا پسندی کو روکنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ لوگوں کو دین کی زیادہ معلومات دی جائیں، میرے اوپر حملے کا اڑھائی ماہ پہلے پلان بنایا گیا، پلاننگ کے ذریعے ویڈیوز کو ریلیز کیا گیا۔
اٹک ، جہلم ، چکوال اور سیالکوٹ کے اراکین اسمبلی ، ٹکٹ ہولڈرز اور پارٹی رہنمائوں سے مشاورتی ملاقات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن مجھے نا اہل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، انتخابات ملکی مسائل کا واحد حل ہیں۔ ۔ عمران خان نے کہاکہ تمام ارکان اسمبلی انتخابات کی تیاری کریں۔پی ٹی آئی اراکین نے رائے دی کہ اسمبلیوں کی تحلیل پر حکومت عام انتخابات ملتوی کر سکتی ہے۔عمران خان نے کہا کہ ارکان اسمبلی حلقوں میں عوام کو حکومت کی ناکامیوں سے آگاہ کریں، پرویز الٰہی نے یقین دہانی کروائی ہے جب کہوں گا اسمبلیاں تحلیل ہو جائیں گی۔

Recent Posts

پنجاب بھر کے لئے فری میڈیسن ڈلیوری پراجیکٹ کا افتتاح،وزیر اعلیٰ مریم نواز میڈیسن لیکر مریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں

لاہور (قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب بھر کے لئے فری میڈیسن ڈلیوری…

1 min ago

آڈیو لیکس کیس میں آئی بی، ایف آئی اے اور پی ٹی اے سربراہ کو توہین عدالت کے نوٹسز جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آڈیو لیکس کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی جی آئی بی،…

7 mins ago

گندم بحران ورثے میں ملا،نگران وزیر اعظم کے بیان کی کوئی اہمیت نہیں،احسن اقبال

شکر گڑھ (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیراحسن اقبال کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعظم کے بیان…

18 mins ago

گندم سکینڈل: تحقیقاتی کمیٹی نے سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر کو بھی بلالیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقاتی کمیٹی نے سابق نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر…

24 mins ago

پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، قوم کو مایوس نہیں کریں گے، عماد وسیم کا بیان

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم کا کہنا ہے کہ…

27 mins ago

فیصل کریم کنڈی نے بطورگورنر کے پی حلف اٹھالیا

پشاور (قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے گورنر خیبرپختونخوا کے عہدے…

30 mins ago