ہم داخلی طور پر کمزور ہوئے تو دشمن فائدہ اٹھانے کی کوشش کرے گا،مولانا فضل الرحمٰن

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ اگر ہم داخلی طور پر کمزور ہوئے تو دشمن فائدہ اٹھانے کی کوشش کرے گا،ہمیں معیشت کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔کوئی بھی ملک آئین اور قانون کے بغیر نہیں چل سکتا۔ مولانا فضل الرحمٰن نے بلوچستان ہائیکورٹ بار سے خطاب میں کہا کہ ہماری اقتصادیات کو باہر سے کنٹرول کیا جاتا ہے،انسانی حقوق کا تعین بھی بیرونی ممالک کرتے ہیں۔
آئین کا بنیادی ڈھانچہ چار عناصر پر مشتمل ہے،بنیادی ڈھانچے کا اگر ایک بھی ستون گرتا ہے تو آئین کو نقصان پہنچاتا ہے،آئین کے ستونوں میں جمہوریت،پارلیمانی طرز حکومت اور دفاعی نظام شامل ہے۔ سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ ورلڈ بینک،آئی ایم ایف اور فیٹف کے ذریعے آپ کو کنٹرول کیا جاتا ہے اور ہمیں کنٹرول کر کے اپنی پالیسیوں کے تابع بنایا جاتا ہے۔
اگر آپ کسی عالمی قوت کو چیلنج کریں تو آپ پر معاشی قدغن لگتی ہے،عالمی ادارے ترقی پذیر ممالک کو امداد کی قسط دینے سے انکار کر دیتے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ میں حیران ہوں کہ ملکی معیشت بہتری کی بجائے دلدل میں پھنستی جارہی ہے،سیاسی عدم استحکام کے ذریعے معاشی عدم استحکام پیدا کیا جارہا ہے،معیشت اور اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے حوالے کس نے کیا ؟ دفاعی ادارے کو منقسم کرنے کی سازش ناکام بنا دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پارلیمنٹ،اداروں اور جمہوریت کو کمزور کیا جارہا ہے،عوام کی رائے پر ڈاکے ڈالے جارہے ہیں،آئین کی عملداری کو کمزور کیا جارہا ہے تاکہ ملک کمزور ہو، جب سیاسی عدم استحکام ہوگا تو پھر معاشی عدم استحکام ہوجائے گا،گزشتہ ساڑھے تین سالوں میں پاکستان کی معیشت کو زمین بوس کیا گیا۔میں حیران اس بات پر ہوں کہ ہم چھ ،سات مہینوں سے حکومت میں ہیں، لیکن ملکی معیشت بہتری کی بجائے مزید دلدل میں پھنستی جارہی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ کس نے پاکستان کی معیشت کو آئی ایم ایف کے حوالے کیا؟کس نے اسٹیٹ بینک کو خودمختاری کے نام پر آئی ایم ایف کے حوالے کیا،کس نے پاکستان روپے کی قدروقیمت کو تباہ وبرباد کیا؟

Recent Posts

جمائما کی صادق خان کو میئر لندن منتخب ہونے پر مبارکباد

لندن (قدرت روزنامہ )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ…

7 hours ago

شیر افضل مروت نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کے فیصلے کی تردید کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی…

7 hours ago

آم کے شوقین افراد کے لیے بری خبر، باغات میں بیماری پھیل گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیلنےکاانکشاف ہوا ہے،حکومت کی جانب سے…

8 hours ago

کراچی میں پلاسٹک کے شاپروں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ) حکومت نے کراچی کی حدود میں پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال اور فروخت…

8 hours ago

تعمیراتی شعبے کے لیے اچھی خبر، سیمنٹ کی قیمت میں مزید کمی

کراچی(قدرت روزنامہ) گزشتہ ہفتے ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی ہے۔…

8 hours ago

پاکستان میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل والی بال ایونٹ کا شیڈول جاری کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اینگروا کاوا نیشنز والی بال لیگ 2024 کے شیڈول کا اعلان…

8 hours ago