عماد وسیم نے شادی کی دوسری سالگرہ کیسے منائی ،تصاویر سوشل میڈیاپروائرل

کراچی(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹر عماد وسیم نے گزشتہ روز اپنی شادی کی دوسری سالگرہ منائی۔عماد وسیم کی اہلیہ ثانیہ اشفاق نے سالگرہ کی تقریب کی کچھ تصاویر انسٹاگرام کی زینت بنائیں ۔شادی کی دوسری سالگرہ کی مناسبت سے کیک پرعماد وسیم اورثانیہ اشفاق کی خوبصورت تصویر لگائی گئی تھی۔
عماد وسیم نے اہلیہ کے ساتھ بیٹی عنایہ کوگود میں اٹھائے شادی کی سالگرہ کاکیک کاٹا۔اس سے قبل قومی کرکٹر نے اہلیہ کوشادی کی سالگرہ کی مبارکباد ایک پیاربھرے پٖیغام کے ذریعے دی تھی۔عماد وسیم کاکہناتھاکہ میری نصف بہتر کوشادی کی دوسری سالگرہ مبارک ہو ۔آپ کے ساتھ پچھلے دوسال شاندار رہے ہیں ۔مستقبل میں بھی ایسے ہی وقت کی توقع ہے ۔یادر ہے کہ اگست 2019میں عماد وسیم پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی ثانیہ اشفاق سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

WhatsApp
Get Alert