مسلم لیگ ق اور PTI کی ملاقاتوں کی اندرونی کہانی سامنے آگئی


لاہور (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ق اور پاکستان تحریکِ انصاف کی ملاقاتوں کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ دونوں جماعتیں ایک دوسرے کے ساتھ چلنے کی خواہشمند ہیں اور آئندہ ساتھ چلنے کا لائحہ عمل بنانے میں مصروف ہیں۔
ذرائع کے مطابق حالیہ ملاقات میں مونس الہٰی نے عمران خان کو پرویز الہٰی کا پیغام دیا ہے کہ یہ وقت اسمبلیوں کی تحلیل کے لیے مناسب نہیں، مونس الہٰی نے عمران خان کو یقین دہانی کروائی ہے کہ آپ جب کہیں گے اسمبلی توڑ دیں گے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ مونس الہٰی اور عمران خان کی حالیہ دو ملاقاتیں بھی اسی سلسلے میں ہوئیں تھی، مسلم لیگ ق اپنی الگ شناخت برقرار رکھتے ہوئے انتخابی سیاست میں پی ٹی آئی کے ساتھ چلنا چاہتی ہے، ارکان کی اکثریت بھی یہ ہی چاہتی ہے۔
ذرائع کے مطابق مونس الہٰی نے عمران خان کو وزیر اعلیٰ پنجاب کا پیغام پہنچایا ہے کہ حلقوں میں ترقیاتی کام جاری ہیں، اختیار آپ کو سونپ دیا ہے، حتمی فیصلہ آپ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق مونس الہٰی نے عمران خان سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ اسمبلیاں جلد توڑنے سے پی ڈی ایم کی جانب سے انتقامی کارروائیاں ہوسکتی ہیں، مسلم لیگ ق انتخابی سیٹ ایڈجسٹمنٹ چاہتی ہے۔

Recent Posts

نیوزی لینڈسے سیریز برابر ہونے کے بعد کپتان بابر اعظم کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ اس سیریز کے دوران…

54 mins ago

پاکستان میں 35سال سے زائد عمر کی ایک کروڑ خواتین شادی کی منتظر

لاہور(قدرت روزنامہ)اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق اس وقت پاکستان میں 35 سال سے زائد…

59 mins ago

نیوزی لینڈ سے جیت کے بعد شاہین آفریدی کا بیان

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی باولر شاہین آفریدی آخری میچ میں چار وکٹیں لے کر پلئیر آف…

1 hour ago

اداکارہ دیشا پٹانی کے بوائے فرینڈ نے اداکارہ کی تصویر ٹیٹو کروا لی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے بوائے فرینڈ نے بازو پر اداکارہ کی…

2 hours ago

کراچی:خاتون سے لوٹ مار کرنے والے ڈاکوؤں کو شہریوں نے آگ لگادی

کراچی (قدرت روزنامہ) شہرقائد میں خاتون سے لوٹ مار کی کوشش کرنیوالے دو ڈاکو عوام…

3 hours ago

آئی پی ایل میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور عالمی ریکارڈ بن گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور عالمی…

3 hours ago