توشہ خانہ الزامات؛عمران خان نے نجی ٹی وی پر امارات میں ہتکِ عزت کیس کردیا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نجی ٹی وی پر امارات میں ہتکِ عزت کا دعویٰ کردیا۔عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ حسن شاد کی سربراہی میں اب میرے متحدہ عرب امارات کے وکلاء جیو ٹی وی، شاہزیب خانزادہ اور دھوکے باز عمر فاروق ظہور کیخلاف امارات کے قانون کے تحت مجرمانہ ہتکِ عزت (Libel and Slander) کا دعویٰ دائر کرچکے ہیں۔
قبل ازیں عمران خان نے کہا تھا کہ نجی ٹی وی اور اس کے اینکرنے اپنے ہینڈلرز کی حمایت سے میرے خلاف بے بنیاد اسٹوری چلائی۔ نجی ٹی وی ، اس کے اینکر اور ہینڈلرز کے خلاف نہ صرف پاکستان بلکہ متحدہ عرب امارات اور برطانیہ کی عدالتوں میں مقدمہ کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ مجھ پر بہتان تراشی کے لیے ایک جانے پہچانے فراڈئیے اور عالمی سطح پر مطلوب مجرم کو استعمال کیا گیا۔