وزیراعظم آزاد کشمیر نے 15 رکنی کابینہ کی منظوری دے دی

مظفر آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم آزاد کشمیر نے پندرہ رکنی کابینہ کی منظوری دے دی اور آزاد کشمیر حکومت کی نئی کابینہ کے 15 اراکین نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا، کابینہ اراکین کی تعداد 16 ہوگئی . حلف برداری کی تقریب ایوان صدر مظفرآباد میں ہوئی جس میں وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی، اراکین اسمبلی بھی شریک ہوئے .

صدر اذزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کابینہ کے پندرہ اراکین سے حلف لیا جبکہ سردار تنویر الیاس پہلے ہی اپنے عہدے کا حلف اٹھا چکے ہیں . حلف اٹھانے والوں میں اظہر صادق، چوہدری ارشد، علی شان سونی، ملک ظفر، چوہدری اخلاق، انصر ابدالی، محمد حسین، فہیم ربانی، میر اکبر، شاہدہ صغیر، خواجہ فاروق، چوہدری رشید، دیوان چغتائی، اکمل سرگالہ اور ماجد خان شامل ہیں . . .

متعلقہ خبریں