عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کی والدہ کے ہوشربا انکشافات


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کی والدہ سلمیٰ بی بی نے ہوشربا انکشافات کر دئیے۔دانیہ کی والدہ نے میزبان کی پہلی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال اور تحقیقاتی ادارے ایف آئی پر سنگین الزامات لگائے ہیں۔
سماعت کے بعد انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایف آئی اے اور کیس کی مدعی بشریٰ اقبال پر الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ بشریٰ اور اس کے بچوں پر اللّٰہ کا قہر برسے گا، بشریٰ نے تعلقات کی بنا پر دانیہ کو گھر سے ننگے پیر اور بغیر چپل کے کراچی اٹھوایا ہے۔

سلمیٰ بی بی کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کی ٹیم دانیہ شاہ کو کراچی برہنہ حالت میں لے کر آئی ہے، یہ سب بشریٰ کروا رہی ہے، ہمارے ساتھ زیادتی اور ظلم ہوا ہے۔
دانیہ کی والدہ نے کہا کہ میری بیٹی عامرلیاقت کی بیوہ اور حق دار ہے، ہم شروع سے اس مؤقف پر قائم ہیں کہ عامر لیاقت کا قتل ہوا ہے، پوسٹ مارٹم کروائیں، بشریٰ کیوں روک رہی ہے؟

انہوں نے کہا کہ ہم عامر کے مرنے کی وجہ پوچھ رہے ہیں اور یہ لوگ ہم پر کیس کر رہے ہیں؟ ایف آئی اے نے ہم پر کیس کیا، لودھراں پولیس اور ایف آئی اے کے 10 لوگ تھے جنہوں نے میرا ہاتھ توڑا، بچی کو مارا اور لودھراں سے کراچی لے آئے۔

دانیہ شاہ کی والدہ کا کہنا تھا کہ بشریٰ اقبال کا مقصد جائیداد ہے، اسے لیے میری بیٹی کو پھنسایا جارہا ہے، بشریٰ نے عامر کے ساتھ بھی زیادتی کی اور اب میری بیٹی کے ساتھ بھی زیادتی کررہی ہے، عامر کا قتل ہوا ہے اس کی روح کو بھی انصاف ملے گا اور میری بیٹی کو بھی انصاف ملے گا۔
سلمیٰ بی بی نے کہا کہ بشریٰ کہہ رہی ہے عامر کی کوئی پراپرٹی نہیں ہے مگر عامر کی اربوں کی پراپرٹی ہے، عامر کے قتل کی کارروائی ہونی چاہئیے، جو جرم میں شامل نکلے اس کے خلاف کارروائی ہو۔
انہوں نے بشریٰ اقبال پر الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ عامرلیاقت کے بیٹے نے غسل کے وقت اِن کے جسم پر نشان دیکھ لیے تھے، اسی لیے وہ بھاگ گیا کیوںکہ اسے پتہ چل گیا تھا کہ میرے باپ کا قتل ہوا ہے اور میری ماں اس قتل کو چھپا رہی ہے۔

خلع کے حوالے سے دانیہ کی والدہ نے بتایا کہ کہ ہم نے درخواست دائر کی تھی لیکن دانیہ اور عامر کی خلع نہیں ہوئی تھی۔سلمیٰ بی بی نے ایک بار پھر دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ 5 جون کو ہماری صلح ہوگئی تھی جس کی ویڈیو کا الزام لگا وہ فوت ہوچکا ہے، اب کسی کو یہ حق نہیں ملتا کہ وہ کیس کرے۔
واضح رہے کہ عامر لیاقت کے بیٹے اور بیٹی کی جانب سے دانیہ شاہ کے خلاف دائر کی گئی درخواست پر کراچی کی نجی عدالت میں سماعت چل رہی ہے۔
آج کل دانیہ شاہ ایف آئی اے ٹیم کی نگرانی میں اپنی والدہ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہو رہی ہیں۔عامر لیاقت کی موت پر دوبارہ سے دونوں فریقین کی جانب سے ایک دوسرے پر الزامات کا سلسلہ جاری ہے۔

Recent Posts

جمائما کی صادق خان کو میئر لندن منتخب ہونے پر مبارکباد

لندن (قدرت روزنامہ )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ…

3 hours ago

شیر افضل مروت نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کے فیصلے کی تردید کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی…

3 hours ago

آم کے شوقین افراد کے لیے بری خبر، باغات میں بیماری پھیل گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیلنےکاانکشاف ہوا ہے،حکومت کی جانب سے…

4 hours ago

کراچی میں پلاسٹک کے شاپروں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ) حکومت نے کراچی کی حدود میں پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال اور فروخت…

4 hours ago

تعمیراتی شعبے کے لیے اچھی خبر، سیمنٹ کی قیمت میں مزید کمی

کراچی(قدرت روزنامہ) گزشتہ ہفتے ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی ہے۔…

4 hours ago

پاکستان میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل والی بال ایونٹ کا شیڈول جاری کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اینگروا کاوا نیشنز والی بال لیگ 2024 کے شیڈول کا اعلان…

4 hours ago