جنید صفدر کی اہلیہ کے ہمراہ سادہ تصویر سامنے آ گئی


لندن (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی نکاح کے بعد اہلیہ عائشہ سیف کے ہمراہ پہلی تصویر منظرِ عام پر آگئی۔
جنید صفدر کے انسٹاگرام پر فین پیچ پر جنید صفدر کی عائشہ سیف کے ساتھ نئی تصویر شیئر کی گئی۔
تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے ’اگر تکلیف آتی ہے تو خوشی بھی آتی ہے۔‘ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جوڑا کسی پارک میں موجود ہے اور آس پاس کے مناظر سے لطف اندوز ہورہا ہے۔جنید صفدر کی اہلیہ عائشہ سیف احتساب بیورو کے سابق سربراہ سیف الرحمان کی صاحبزادی ہیں۔
یاد رہے کہ جنید صفدر کے نام سے منسوب یہ انسٹاگرام اکاؤنٹ جنید صفدر کے ایک مداح اظہر چوہدری کی جانب سے مینیج کیا جاتا ہے، صارف کا بتانا ہے کہ جنید صفدر کے نکاح کی تقریب سے متعلق تمام تر تصاویر و ویڈیوز اجازت سے شیئر کی جارہی ہیں۔واضح رہے کہ 22 اگست کو مریم نواز کے بیٹے جنید کا نکح سیف الرحمان کی بیٹی عائشہ سیف سے ہوا تھا، نکاح کی تصاویر مریم نواز نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی زینت بنائی تھیں جس میں انہوں نے شرکت نہیں کی تھی۔شادی کی خوشی میں جاتی امراء رائے ونڈمیں بھی تقریب کااہتمام کیا گیا تھا۔ مریم نواز، انکی بیٹی مہرالنساء، شہباز شریف ، حمزہ شہباز اور دوسرے شرکاء نے لندن کی تقریب میں آن لائن شرکت کی تھی۔