ایک مہینہ ہو گیا کراچی کی سڑکوں پر ٹیکسی چلا رہی ہوں، صبا قمر


کراچی (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا صارفین کو پاکستانی معروف اداکارہ صبا قمر کی نئی ویڈیو پر کچھ زیادہ ہی پیار آ رہا ہے، اس ویڈیو میں اداکارہ اداس اور گھر جانے کی خواہش کا اظہار کر رہی ہیں۔صبا قمر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہے جس میں وہ دسمبر میں چھٹیاں گزارنے کے بجائے لگاتار کام کرنے پر نالاں نظر آ رہی ہیں۔
اداکارہ کا ویڈیو میں معصوم سا چہرہ بناتے ہوئے کہنا ہے کہ مجھے گھر کی یاد آ رہی ہے، مجھے گھر جانا ہے، میں تھک گئی ہوں، بہت وقت گزر گیا ہے اب مجھے گھر جانا ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)


اداکارہ کا مزید کہنا ہے کہ دسمبر میں سب چھٹیاں کرتے ہیں اور انجوائے کرتے ہیں اور میں ایک مہینے سے کراچی کی سڑکوں پر ٹیکسی چلا رہی ہوں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by 𝐒𝐚𝐛𝐚 𝐐𝐚𝐦𝐚𝐫 (@sabaqamarzaman)


واضح رہے کہ اداکارہ صبا قمر آج کل اپنے آنے والے نئے پروجیکٹ کی شوٹنگ کے سلسلے میں کراچی میں مقیم اور مصروف ہیں۔