کافی پینے سے کونسی بیماری کے امکانات کم ہو سکتے ہیں؟ تحقیق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شیدائی ہونا کوئی نئی بات نہیں ہے بلکہ یہ صحت کے لئے کافی فائدے مند ثابت ہوسکتی ہے۔بعض لوگوں کو کافی اسے زیادہ چائے پینے کا شوق ہوتا ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ کافی نہیں پی جاتی ہے۔
یہ بات حقیقت ہے کہ دنیا بھر میں چائے کے جس قدر لوگ شیدائی نکلیں گے اس کے مقابلے میں کافی کو پسند کرنے والے کم ہیں۔
لیکن پھر بھی کافی زیادہ مقدار میں پینے والوں پر ایک تحقیق کی گئی ہے جس سے معلوم ہوا ہے کہ زیادہ کافی سے جگر کے ہونے والے امرض میں کمی آتی ہے۔برطانیہ کی جانب سے کی جانے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ دائمی جگر کی بیماری پوری دنیا کے لیے صحت کا ایک بڑا مسئلہ ہے۔یہ تحقیق برطانیہ کے ایک بڑے گروہ میں اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ کافی پینا جگر کی شدید بیماری کے خلاف حفاظت فراہم کرتا ہے۔
تحقیق سے متعلق شرکا نے جب اس پروجیکٹ پر دستخط کیے تو ان کی عمریں 40 سے 69 سے کے درمیان تھیں۔ تین لاکھ 84 ہزار 818 نے کہا کہ شروع ہی سے انہوں نے کافی پی جبکہ ایک لاکھ نو ہزار سے زائد ایسے افراد تھے جنہوں نے کافی کبھی پی ہی نہیں تھی۔
تحقیق کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ زیادہ مقدار میں کافی پی، ان میں دائمی جگر کی بیماری اور جگر پر چربی کا خطرہ ان لوگوں سے 20 فیصد کم رہا جنہوں نے کافی پی ہی نہیں۔کافی پینے والوں میں جگر کی دائمی بیماری سے مرنے کا خطرہ 49 فیصد کم رہا ہے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، مگر ادارے تیار نہیں، شیرجیل میمن

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی…

3 mins ago

کترینہ کیف کیساتھ فلم ٹھکرانے کے بیان پر مشی خان نے ابرار الحق کو آڑے ہاتھوں لے لیا

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستانی اداکارہ و میزبان مشی خان نے پنجابی گلوکار ابرار الحق کو…

6 mins ago

پی ٹی آئی کا ’ریلیز عمران خان ٹرین مارچ‘ کراچی سے سکھر روانہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کا ’ریلیز عمران خان ٹرین مارچ‘ کراچی سے سکھر…

9 mins ago

کترینہ کیف نے ہالی ووڈ فلم کی آفر چھوڑنے کا بیان داغ دیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے کہا ہے کہ ایک خاص وجہ…

9 mins ago

وزیر اعلیٰ پنجاب کا غیر قانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے غیر قانونی تعمیرات میں ملوث مافیا…

12 mins ago