سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے 16 اعشاریہ 3 ارب ڈالر کی ضرورت ہے،وزیر اعظم

جنیوا (قدرت روزنامہ) وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے نقصانات پر آج ہم اہم موڑ پر کھڑے ہیں۔سیلاب کے باعث بھاری نقصان پر ہمارے پیروں سے زمین نکل گئی،سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے کم سے کم 16 اعشاریہ 3 ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے جنیوا میں سیلاب متاثرین علاقوں کی تعمیر اور بحالی کیلئے عالمی ڈونرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کو سیلاب کی وجہ سے درپیش مسائل پر بات کرنے آیاہوں،سیلاب کی وجہ سے پاکستان کو مالی اور جانی نقصان ہوا،تعلیمی ادارے،مکانات ،زراعت اور دیہات کو شدید نقصان پہنچا۔
پاکستانی عوام کا دکھ درد سمجھنے پر تمام شرکاء کا مشکور ہوں،پاکستانی عوام انتونیو گوتریس کے تعاون کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔
سیلاب میں یواین سیکریٹری جنرل پاکستان آئے اور انہوں نے صورتحال کا جائزہ لیا،یواین سیکریٹری جنرل کی مشکل وقت میں آنے اور پاکستان کی مدد کرنے پر نہایت شکر گزار ہیں جبکہ پاکستان مشکل میں مدد کرنے والے ممالک کو کبھی نہیں بھولے گا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سیلاب کی وجہ سے پاکستان میں کاشتکاری کو شدید نقصان پہنچا جس سے خوراک کی قلت نے جنم لیا،سیلاب کے باعث 80 لاکھ کے قریب لوگ بے گھرہوئے،سیلاب متاثرین کی مدد کرنے پر یورپین یونین سمیت تمام ممالک کے شکرگزار ہیں۔سندھ اور بلوچستان کے کئی علاقوں میں اب بھی سیلابی پانی موجود ہے،سیلاب متاثرین کو دوبارہ بحال کر کے انہیں اچھا مسبقتل دینا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب نے متاثرین کی زندگیوں کو بدل کر رکھ دیا ہے،نقصانات کا تخمینہ 30 ارب ڈالر ہے جو جی ڈی پی کا 8 فیصد ہے۔ ہمیں سیلاب متاثرین کی بحالی اور مواصلاتی نظام کو دوبارہ ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے،سیلاب آیا تو ہیلی کاپٹرز اور زمینی فورس کے ذریعے ریسکیو کا عمل مکمل کیاگیا۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ،ورلڈ بینک اور ایشین بینک نے پاکستان کی بروقت مدد کی۔

Recent Posts

نوکنڈی ، بجلی لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں اضافہ، صارفین کو مشکلات کا سامنا

نوکنڈی(قدرت روزنامہ)نوکنڈی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے صارفین رل گئے تفصیلات کے مطابق کیسیکو کی…

5 mins ago

نامزد گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نامزد گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل آج گورنر بلوچستان کی حیثیت سے حلف اٹھائیں…

9 mins ago

گوادر شہر میں باڑ لگانے کیخلاف بی این پی کا آئینی پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی قائم مقام صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ نے بلوچستان ہائی…

18 mins ago

مولانا صدیق مینگل کے قاتل گرفتار نہ ہوئے تو مرکزی شاہراہ بند کردیں گے، جے یو آئی

خضدار(قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام کے مرکزی سرپرست اعلیٰ ضلع خضدار کے امیرمولانا قمرالدین، ضلعی جنرل…

21 mins ago

گوادر شہر میں باڑ لگانے کے عمل کو فوری طور پر روکا جائے، بی این پی عوامی

گوادر(قدرت روزنامہ)گوادر میں باڑ لگانے کے عمل کو فوری طور پر روکا جائے۔ بلوچستان اور…

32 mins ago

ہمارے لاپتہ بچے بازیاب نہ ہوئے تو بلیدہ سے تربت لانگ مارچ کریں گے، لواحقین

تربت(قدرت روزنامہ)لاپتہ مسلم عارف کے والد ودیگر لواحقین نے مطالبہ کیاہے کہ ہمارے لاپتہ بچوں…

37 mins ago