ہانیہ بہت ’مست‘ بندی ہے، بھارتی گلوکار


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی شوخ و چنچل اداکارہ ہانیہ عامر کے مداحوں کی فہرست میں بھارتی گلوکار بادشاہ بھی شامل ہوگئے ۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر بھارتی گلوکار اور ریپر آدتیہ پرتیک سنگھ سسودیا عرف بادشاہ نے گزشتہ روز سوال جواب کا سیشن رکھا، جس دوران ایک صارف نے ان سے سوال کیا کہ ’آپ نے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی پوسٹ پر کمنٹ کیا، کیا آپ انہیں فالو کرتے ہیں؟‘۔
گلوکار نے صارف کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’ہاں ، نہ صرف میں ہانیہ عامر کو فالو کرتا ہوں بلکہ ان کی ویڈیوز دیکھ کر لطف اندوز بھی ہوتا ہوں، وہ بہت ’مست‘ بندی ہے‘۔

بھارتی گلوکار کی جانب سے سراہے جانے کے بعد ہانیہ عامر نے بھی انسٹا اسٹوری اپ ڈیٹ کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور جواباً انہیں بھی ’مست‘ قرار دے دیا۔
یاد رہے کہ دو روز قبل ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں ایک لفٹ میں تھیں اور اپنی لُکس کے حوالے سے کہہ رہی تھی کہ ’آج میں فرنچ لگ رہی ہوں‘۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Hania Aamir 哈尼亚·阿米尔 (@haniaheheofficial)


مذکورہ ویڈیو میں اداکارہ نیٹ فلکس کی مشہور سیریز ’ایمیلی ان پیرس‘ کی نقل کرتے ہوئے فرانسیسی زبان میں اپنا نام بتانے کی کوشش کرتی ہیں۔ لیکن آخر میں ہسپانوی زبان کا لفظ ’پور فیور ‘ کہہ دیتی ہیں، جس کے معنی براہ مہربانی کے ہیں۔

ہانیہ کی اس غلطی پر بھارتی گلوکار کمنٹ کرتے ہوئے ان سے پوچھتے ہیں کہ ’پور فیور؟‘، جس پر ہانیہ نے انہیں جواب دیتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’تھوڑی ’اسپینش ‘بھی‘۔