عمران عباس اور صبا قمر پہلی بار اسکرین پر ایک ساتھ نظر آئیں گے
لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوب رو اور ورسٹائل اداکارہ صباقمر اور اداکار عمران عباس پہلی بار اسکرین پر ایک ساتھ نظر آئیں گے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر صبا قمر نے اداکار عمران عباس کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی۔
اس ویڈیو میں دونوں فنکاروں کو لیجنڈری گلوکار مہدی حسن کے گانے ’مجھے تم نظر سے گرا تو رہے ہو، مجھے تم کبھی بھی بُھلا نہ سکو گے‘ پر لپ سنک کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
یہ ویڈیو ان کے آنے والے ڈرامہ سیریل ’تمہارے حسن کے نام‘ کے سیٹ سے ہے، جس میں ان دونوں نے پہلی بار ایک ساتھ اسکرین شیئر کی ہے۔ اس ڈرامہ سیریل کی کہانی اور منظر نامہ عمیر احمد نے لکھا جبکہ یہ صبا قیوم کی تحریر ہے، جس کی ہدایت کاری ثاقب خان کر رہے ہیں۔
ڈرامے کی مرکزی کاسٹ میں صبا قمر، عمران عباس،اسد صدیقی اور سدرہ نیازی شامل ہیں۔یہ ڈرامہ کب آن ایئر ہوگا، تاہم ابھی اس حوالے سے کچھ کہا نہیں جاسکتا۔