نواز شریف اس لیے نہیں آرہے کیونکہ انہیں ناکامی نظر آرہی ہے، پرویز الہی


لاہور(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی نے کہا ہے کہ ہم نے اعتماد کا ووٹ لے لیا ہے اب انہیں اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا، ن لیگ بہت نیچے چلی گئی ہے نواز شریف اس لیے واپس نہیں آرہا کیونکہ اسے ناکامی نظر آرہی ہے۔وزیراعلی پنجاب پرویز الٰہی نے خاتم النبیین یونیورسٹی کا افتتاح پر میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ آج یونیورسٹی کا افتتاح کیا ہے، اللہ کا شکر ہے کہ یہ وعدہ تھا جو کہ عمرے پر اور روزہ رسولؐ پر کیا تھا، یونیورسٹی کا منصوبہ ڈیڑھ ارب روپے کا ہے، میں نے سیرت اکیڈمی 2004ء میں شروع کی تھی۔
انہوں ںے کہا کہ ہم نے سود کے خلاف کام کیا، نکاح نامے پر بھی پہلی بار حلف دیا جائے گا کہ خاتم النبییؐن پر جو ایمان رکھتا ہو وہ دلہا اور دلہن کے لیے لازمی ہوگا، ہم نے پہلی سے پانچویں تک ناظرہ اور بارہویں تک ترجمہ قرآن لازمی قرار دیا۔چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ کل عمران خان نے ٹھیک کہا کہ شہباز شریف کا بندوبست کروں گا، ہم نے اعتماد کا ووٹ لے لیا ہے اب انہیں اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا، مسلم لیگ (ن) مکمل طور پر ایکسپوز ہوچکی ہے، اب پی ڈی ایم میں ایسے پھوٹ پڑے گی کہ یہ اٹھنے کے قابل نہیں رہیں گے۔
انہوں ںے نواز شریف کی فوری واپسی نہ ہونے کے بیانات پر کہا کہ نواز شریف اس لیے نہیں آرہا کیونکہ اسے ناکامی نظر آرہی ہے، ن لیگ بہت نیچے چلی گئی ہے، یہ الیکشن میں بھی منہ چھپاتے پھریں گے، اسحاق ڈار کہتا تھا میں ڈالر نیچے لے آؤں گا، یہ بری طرح ناکام ہوا، اب شہباز شریف کسی غیبی مدد کا انتظار کر رہا ہے۔پرویزالہٰی نے کہا کہ عمران خان ملک کیلیے جذبہ رکھتے ہیں، کسی کو تو کھڑا ہونا تھا، عمران خان قوم کی امید ہے کسی کو تو ملک کو ٹھیک کرنا ہے۔

Recent Posts

نیوزی لینڈسے سیریز برابر ہونے کے بعد کپتان بابر اعظم کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ اس سیریز کے دوران…

11 hours ago

پاکستان میں 35سال سے زائد عمر کی ایک کروڑ خواتین شادی کی منتظر

لاہور(قدرت روزنامہ)اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق اس وقت پاکستان میں 35 سال سے زائد…

11 hours ago

نیوزی لینڈ سے جیت کے بعد شاہین آفریدی کا بیان

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی باولر شاہین آفریدی آخری میچ میں چار وکٹیں لے کر پلئیر آف…

11 hours ago

اداکارہ دیشا پٹانی کے بوائے فرینڈ نے اداکارہ کی تصویر ٹیٹو کروا لی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے بوائے فرینڈ نے بازو پر اداکارہ کی…

12 hours ago

کراچی:خاتون سے لوٹ مار کرنے والے ڈاکوؤں کو شہریوں نے آگ لگادی

کراچی (قدرت روزنامہ) شہرقائد میں خاتون سے لوٹ مار کی کوشش کرنیوالے دو ڈاکو عوام…

13 hours ago

آئی پی ایل میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور عالمی ریکارڈ بن گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور عالمی…

13 hours ago