نور عالم نے رکنیت بحال ہوتے ہی پی اے سی اجلاس کی صدارت سنبھال لی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے پر الیکشن کمیشن نے رکنِ قومی اسمبلی نور عالم خان کی رکنیت بحال کر دی۔رکنیت بحال ہوتے ہی چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نور عالم خان نے اجلاس کی صدارت سنبھال لی۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں اینٹی نارکوٹکس فورس اور اسلام آباد کلب کے آڈٹ پیراز زیرِ غور آئے۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سالانہ مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے پر 25 اراکینِ پارلیمنٹ کی رکنیت بحال کی ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سینیٹ کے 4 اور قومی اسمبلی کے 21 ارکان کی رکنیت بحال کی گئی ہے۔