لوڈشیڈنگ نواز شریف کی محنت سے ختم ہوئی، شہباز شریف

کراچی (قدرت روزنامہ) قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک بھر میں لوڈشیڈنگ نواز شریف کی محنت سے ختم ہوئی۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے مزار قائد پر حاضری کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب تک چھوٹے صوبے ترقی نہیں کریں گے پاکستان کی ترقی نہیں کہلائے گی۔
انہوں نے کہا کہ اللہ نے پاکستان ہمیں انعام کے طور پر عطا کیا۔ یہاں پر قانون کی حکمرانی ہو گی اور سب کو محنت کا پھل ملے گا۔قائد حزب اختلاف نے کہا کہ 20، 20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کسی جادو ٹونے سے ختم نہیں کی تھی۔ لوڈشیڈنگ نواز شریف کی محنت اور جدوجہد سے ختم ہوئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی بڑھ گئی ہے اور ہم شرمندہ ہیں قائد کے افکار کو فراموش کیا۔ قائد کا پاکستان 2 ٹکڑے ہو گیا لیکن ہم نے سبق نہیں سیکھا۔ قائد اعظم نے ایک فلاحی ریاست کے قیام کا خواب دیکھا تھا لیکن آج ہم حقیقی منزل سے بہت دور ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ ہم وہ ریاست چاہتے ہیں جس میں عدل، انصاف اور غربت کا خاتمہ ہو لیکن اگر ہم عہد کریں تو دیانت اور محنت سے اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرلیں گے۔انہوں نے کہا کہ گرین لائن مسلم لیگ ن کا منصوبہ تھا جو ہم نے سندھ اورکراچی کے عوام کو تحفہ دیا۔آئندہ انتخابات سے متعلق بات کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ 2023 کے انتخابات شفاف ہونے چاہیئیں اور آئندہ عام انتخابات میں تمام سیاسی جماعتوں کو ملک کی خدمت کرنے کا موقع ملنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نالائق اور نااہل ہے۔ گزشتہ 74 سال میں اسٹیبلشمنٹ نے کسی کو اتنا سپورٹ نہیں کیا جتنا اس حکومت کو کیا۔ عوام جس حکومت کو موقع دیں انہیں خدمت کا موقع دینا چاہیے۔شہباز شریف نے کہا کہ موجودہ حکومت چور دروازے سے آئی ہے جبکہ مسلم لیگ ن نے سندھ کے لیے تاریخی کام کیے اور اگر موقع ملا تو کراچی کو ایشیا کا پیرس بنائیں گے۔افغانستان پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال سب کے سامنے ہے اورافغانستان میں افغان عوام کو اپنی قسمت کا فیصلہ خود کرنا ہے۔

Recent Posts

نیوزی لینڈسے سیریز برابر ہونے کے بعد کپتان بابر اعظم کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ اس سیریز کے دوران…

26 mins ago

پاکستان میں 35سال سے زائد عمر کی ایک کروڑ خواتین شادی کی منتظر

لاہور(قدرت روزنامہ)اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق اس وقت پاکستان میں 35 سال سے زائد…

31 mins ago

نیوزی لینڈ سے جیت کے بعد شاہین آفریدی کا بیان

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی باولر شاہین آفریدی آخری میچ میں چار وکٹیں لے کر پلئیر آف…

42 mins ago

اداکارہ دیشا پٹانی کے بوائے فرینڈ نے اداکارہ کی تصویر ٹیٹو کروا لی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے بوائے فرینڈ نے بازو پر اداکارہ کی…

2 hours ago

کراچی:خاتون سے لوٹ مار کرنے والے ڈاکوؤں کو شہریوں نے آگ لگادی

کراچی (قدرت روزنامہ) شہرقائد میں خاتون سے لوٹ مار کی کوشش کرنیوالے دو ڈاکو عوام…

2 hours ago

آئی پی ایل میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور عالمی ریکارڈ بن گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور عالمی…

2 hours ago