شلپا شیٹھی کی اپنے شو ہر را ج کندرا سے علیحدگی کے متعلق اہم خبر آگئی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹھی نے شوہر راج کندرا سے الگ رہنے کے بارے میں سوچ بچار شروع کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق شلپا شیٹھی کے انتہائی قریبی دوست کا کہناہے کہ اداکارہ بچوں کو لیکر اپنے شوہر سے دور جانے کی منصوبہ بندی کررہی ہیں کیوں کہ راج کندرا کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل جلدی ختم نہیں ہونے والے ۔آئے دن اس میں اضافہ ہوتاجارہا ہے جب کہ شلپا خود نہیں جانتی تھیں کہ ان شوہر کے پاس پیسہ ناجائز ذرائع سے آرہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:100 بچوں کے قاتل کی زندگی پر بننے والی فلم کا پوسٹر جاری شلپا شیٹھی کی دوست کا کہنا ہے کہ اداکارہ راج کندرا کے غیر قانونی پیسوں سے کچھ بھی نہیں لینا چاہتی اور وہ چاہتی ہیں کہ ان کے بچے بھی اپنے باپ کی ناجائز دولت سے دور رہیں، شلپا خود ایک جانی مانی اداکارہ ہیں لہذا وہ اپنے اور بچوں کے اخراجات پورے کرنے کے لیے فلم انڈسٹری میں مزید کام ڈھونڈرہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:بےبی شارک اور ابرار الحق۔۔ وائرل ویڈیو پر سو شل میڈیا صا رفین کی تنقید یا د رہے کہ جب سے شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا پورنو گرافی کیس میں گرفتار ہوئے تب سے اداکا رہ کی مشکلات کم ہونے کے بجائے مزید بڑھتی جارہی ہیں، کبھی پولیس اداکارہ کو تفتیش کے لیے بلاتی ہے تو کبھی گھر پر پولیس کا چھاپا پڑجاتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:معروف بھارتی اداکار سنجے دت بیساکھیوں کےسہارے چلنے پر مجبور۔۔اہلیہ نے ویڈیو شیئر کر دی