انگلش بیٹر ایلکس ہیلز کا بنگلہ دیش کیخلاف سیریز کے بجائے پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انگلش بیٹر ایلکس ہیلز نے نیشنل ڈیوٹی پر پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق انگلش بیٹر ایلکس ہیلز بنگلا دیش کے خلاف سیریز نہیں کھیلیں گے بلکہ سیریز کے بجائے وہ پی ایس ایل میں شرکت کریں گے۔جیو کے مطا بق ایلکس ہیلز پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد کی نمائندگی کریں گے، انہیں ُ پی ایس ایل کھیلنے کے مجموعی طور پر ایک لاکھ 80 ہزار ڈالر ملیں گے۔برطانوی میڈیا کے مطابق انگلینڈ کو یکم سے 14 مارچ تک بنگلا دیش سے سیریز کھیلنی ہے ،بغیر کنٹریکٹڈ پلیئر ہونے پرہیلز کو ون ڈے کے 5 ہزار اور ٹی ٹوئنٹی کے ڈھائی ہزار پاؤنڈز ملنا تھے۔ پی ایس ایل کے میچز مِس کرنے پر ایلکس ہیلز کو بڑی رقم سے محروم ہونا پڑ سکتا تھا۔واضح رہے کہ پی ایس ایل کا آٹھواں سیزن 13 فروری سے شروع ہوگا۔

Recent Posts

متنازعہ ٹوئٹس کیس؛ اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15مئی تک توسیع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپیشل جج سنٹرل اسلا م آباد نے متنازعہ ٹوئٹس کیس میں اعظم سواتی…

5 mins ago

قرض لیکر گندم اگانے والے کسان بہترین فصل اونے پونے بیچنے پر مجبور،آٹا ملوں کی چاندی ہوگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) قرض لے کر گندم اگانے والے مقروض کسان بہترین فصل ادھار پر…

40 mins ago

احمد شہزاد نے بعض کھلاڑیوں پر ٹیم میں شمولیت کیلئے سوشل میڈیا پر مہم چلانے کا الزام عائد کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ ) قومی ٹیم کے جارح مزاج اوپنر احمد شہزاد نے بعض کھلاڑیوں…

49 mins ago

ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل افتخار احمد اور نسیم شاہ نے اپنے ارادے ظاہر کردیئے

لاہور (قدرت روزنامہ ) قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز افتخار احمد اور…

56 mins ago

کراچی میں گرمی کی لہر برقرار،درجہ حرارت مزید بڑھنے کا امکان

کراچی (قدرت روزنامہ )کراچی میں گرمی کی لہر برقرار ہے اور درجہ حرارت میں مزید…

1 hour ago

زوہاب خان اور ٹک ٹاکر وانیہ ندیم نے نکاح کرلیا

کراچی(قدرت روزنامہ)طورِ چائلڈ آرٹسٹ اپنے کریئر کی شروعات کرنے والے نوجوان پاکستانی اداکار زوہاب خان…

1 hour ago