پاکستانی روپیہ خطے کی سب سے تیزی سے گرنے والی کرنسی بن گئی

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستانی روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں خطے کی سب سے تیزی سے گرنے والی کرنسی بن گئی۔پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر جس تیزی سے بڑھ رہی ہے اس نے ملکی تاریخی میںبلندی کے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں۔ عالمی لحاظ سے بھی دیکھا جائے تو پاکستانی کرنسی کی قدر دیگر ممالک کے کرنسیوں کے مقابلے میں کئی گنا تیزی سے گر رہی ہے۔

رواں سال 2023 کے پہلے ماہ کے دوران اب تک پاکستان میں ڈالر کی قدر میں 16فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جو خطے میں کسی بھی ملک کے کرنسی کے مقابلے میں سب سے زیادہ اضافہ ہے۔30 جنوری کو انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 2.6فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ اس کے مقابلے میں خطے کے12ممالک میں صرف بنگلہ دیش،سری لنکا،ویتنام اور فلپائن کی کرنسی میں گراوٹ آئی لیکن یہ گراوٹ بھی 0.1فیصد تا0.7فیصد تک محدود رہی جبکہ بقیہ7ممالک کی کرنسیوں میں ڈالر کے مقابلے میں اضافہ ہوا۔ٹاپ لائن سیکورٹیز کی رپورٹ کے مطابق رواں سال2023 میں مجموعی طور پر بھی اب تک گراوٹ کے لحاظ سے پاکستانی کرنسی سرفہرست ہے جس کی قدر میں 16فیصد کمی ہوئی جبکہ دوسرا ملک بنگلہ دیش ہے جس کی کرنسی ڈالر کے مقابلے میں 2.5فیصد گری باقی خطے کے 12ممالک میں سری لنکا سمیت کی کرنسیوں میں اضافہ ہوا ہے۔سال بہ سال موازنہ کیا جائے تو سری لنکن کرنسی میں ایک سال میں 45.1فیصد کمی ہوئی۔

دوسرے نمبر پر پاکستان ہے جس کی کرنسی 34.5فیصد گری جبکہ بنگلہ دیش 18.8فیصد کرنسی گراوٹ کے لحاظ سے تیسرے نمبر ہے۔خطے میں ڈالر کے مقابلے میں مختلف ممالک کی کرنسیوں کی ویلیو کا جائزہ لیا جائے تو ویتنام کی کرنسی سب سے کم قیمت ہے جہاں ڈالر کی قیمت ویتنامی کرنسی میں 23ہزار472روپے ہے دوسرے نمبر پر انڈونیشیا ء کی کرنسی ہے ۔

جہاں ڈالر کی قیمت 14970روپے ہے تیسرے نمبر پر کوریا ہے جہاں ڈالر کی قیمت 1227.39روپے ہے۔چوتھے نمبر پر سری لنکن کرنسی ہے جہاں ڈالر 366.83روپے ہے اور پانچویں نمبر پر پاکستانی روپے ہے پاکستان میں ڈالر کی قیمت مقامی کرنسی کے مقابلے میں 269.63روپے تک پہنچ گئی ہے۔خطے میں ملائشیا ء ڈالر کے مقابلے میں سب سے مضبوط کرنسی ہے ،ملائشیا ء میں ڈالر کی قیمت 4.24روپے ہے۔

Recent Posts

وزیر اعظم شہباز شریف کی صادق خان کو مسلسل تیسری بار لندن کا میئر منتخب ہونے پر مبارکباد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیر اعظم شہباز شریف نے صادق خان کو تیسری بار لندن…

1 min ago

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ

ڈی آئی خان(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت کو…

12 mins ago

ساتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی

کھٹمنڈو (قدرت روزنامہ ) نیپال میں ہونے والی ساتھ ایشین روپ اسکیپنگ چیمپئن شپ کے…

14 mins ago

دو جاپانی کار کمپنیوں نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا

کراچی (قدرت روزنامہ)لکی موٹر کارپوریشن لمیٹڈ اور پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے…

18 mins ago

سویلینز کا خصوصی عدالتوں میں ٹرائل: 20 افراد کے مقدمات میں کئے گئے فیصلوں کو سپریم کورٹ میں جمع کروائیں، حکم نامہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے معاملہ پر…

28 mins ago

بیٹی کی پیدائش کی خوشی میں تقریب ،ماں کا بھرپور ڈانس

کراچی (قدرت روزنامہ )پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ زارا نور عباس جہاں…

34 mins ago