پشاور دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے دہشت گرد کو پہچان لیا،آئی جی خیبر پختو نخوا

پشاور (قدرت روزنامہ) آئی جی خیبر پختو نخوا معظم جاہ انصاری کا کہنا ہے کہ پولیس لائنز مسجد میں خودکش دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج ہمارے پاس آ گئی ہے،خودکش حملہ آور موٹر سائیکل پر آیا تھا،ہم نے خودکش حملہ آور کو دیکھ لیا،اگلا مرحلہ شناخت کر کے دہشت گرد کے سہولت کاروں تک پہنچانا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی خیبر پختو نخوا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ بہت سی افواہیں پھیلائی جارہی ہیں جن کی وضاحت ضروری ہے،خودکش حملہ آور کہاں سے آیا،کیمرے میں دیکھ لیا ہے،خیبر روڈ سے پولیس لائن تک آنے والے خودکش حملہ آور کو دیکھ لیا ہے،خودکش حملہ آور پولیس یونیفارم میں تھا اور اس نے ماسک پہن رکھا تھا،سی سی ٹی وی فوٹیج میں دہشت گرد کو پہچان لیا،دہشت گرد 12 بجکر 37 منٹ پر مرکزی دروازے سے داخل ہوا۔
جو کوتاہی ہوئی ہے وہ میری ہے میرے بچوں کی نہیں،پولیس اہلکاروں نے پیٹی بندھ بھائی سمجھ کر اسے چیک نہیں کیا،لوگ میرے بچوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ موٹر سائیکل کا انجن اور چیسز نمبر مٹانے کی کوشش کی گئی،پشاور دھماکے کے بعد سب غمزدہ ہیں،افسران سمیت ہم سب تکلیف میں ہیں،خیبرپختونخوا پولیس کے مسائل کوسمجھا جائے،ہم نے آواز بلند کی اور اپنے ایک ایک شہید کا بدلہ لیں گے۔
ہم دہشت گرد کے نیٹ ورک کے قریب ہیں،میرے بچوں کو احتجاج پر اکسانا ہماری تکالیف میں اضافہ کر رہا ہے،ہم قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے،3 دن میں صرف 3 گھنٹے سویا ہوں۔ قبل ازیں آئی جی خیبر پختو نخوا معظم جاہ انصاری نے کہا کہ سی سی ٹی وی سے دھماکے کی وجوہات کا تعین کر رہے ہیں،انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشنز ہونے چاہیے۔پشاور دھماکہ خود کش تھا،خود کش حملہ آور کا سر اور کچھ اعضا ملے ہیں جن کی سیمپلنگ ڈی این اے ٹیسٹنگ کیلئے فرانزک لیب بھجوا دی ہے۔
انکا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا کنٹرول اس طرح نہیں ہے جس طرح 10 سال پہلے تھے،یہاں سے کوئی دہشت گرد بھاگ کر ہمسایہ ملک میں پناہ لے تو معاہدے کے مطابق اسے ہمارے حوالے کیا جائے،بڑے آپریشن کیلئے پوری آبادی کے انخلا کی بات ہو گی تو ایسی کوئی ضرورت نہیں۔

Recent Posts

ورلڈ لافٹر ڈے : کاجول نے مداحوں کیلئے اپنی مزاحیہ ویڈیو شیئر کردی

ممبئی(قدرت روزنامہ) ورلڈ لافٹر ڈے کے موقع پر بالی وڈ کی نامور اداکارہ کاجول نے…

20 mins ago

دانیہ شاہ کا عامر لیاقت کی وراثت لینے کیلئے وکیل کو 2 کروڑ روپے دینے کا اعلان

لاہور (قدرت روزنامہ)نامور ٹی وی شو میزبان اور اسکالر مرحوم عامر لیاقت حسین کی تیسری…

27 mins ago

وقاص اکرم کی چیئرمین پی اے سی نامزدگی پر شیر افضل مروت برہم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شیخ وقاص اکرم کو بطور چیئرمین…

42 mins ago

صدر ممکت سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔ تفصیلات کے…

51 mins ago

گندم اسکینڈل پر انکوائری کب کرنی ہے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کا نیب پراسیکیوٹر سے استفسار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کی نیب میں طلبی…

1 hour ago

جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ، تعلیمی اداروں میں مقابلہ موسیقی منسوخی کا مطالبہ

لاہور(قدرت روزنامہ) جماعت اسلامی حلقہ خواتین نے پنجاب کے تعلیمی اداروں میں مقابلہ موسیقی کو…

1 hour ago