ڈالر کی قیمت میں اضافہ

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی انٹر بینک میں ڈالر 19 پیسے مہنگا ہوگیا ہے . تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 11 ماہ کی بلند سطح 166 روپے کی سطح عبور کر گیا ہے .

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 165.96 روپے سے بڑھ کر 166.15 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے . ماہرین کا کہنا ہے کہ طلب پر ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان ہے . ماہرین نے مزید کہا ہے کہ درآمدی ادائیگی اور کورونا ویکسینیشن کی درآمد پر ڈالر کی طلب ہے . . .

متعلقہ خبریں