فون چارجنگ پر لگا کر استعمال کرنے سے کیا ہوسکتا ہے؟ جانیں
(قدرت روزنامہ)فون چارجنگ پر لگا کر استعمال کرنا کس قدر انسانی جان کےلئے خطرناک ہے ،آج ہم آ پ کو اپنی اس اسٹوری میں بتا رہے ہیں۔
سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیل میں فون کو چارجنگ پر لگا کر استعمال کرنا ایک لڑکی کو مہنگا پڑ گیا اور وہ جان سے ہی ہاتھ دھو بیٹھی۔
رپورٹس کے مطابق اس18سالہ لڑکی کا نام ریجدا فریئرا ڈی اولیویئرا بتایا گیا ہے جو برازیل کے شہر سانتریم کی رہائشی تھی۔
وہ گھر میں فون کو چارجنگ پر لگا کر استعمال کر رہی تھی کہ اس دوران اس کے گھر پر آسمانی بجلی بھی گر پڑی۔اس واقعے کے دوران ریجدا فریئرا کو اس کے فون سے کرنٹ کا شدید جھٹکا لگا اور اس کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔
والدین نے اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا تاہم ڈاکٹروں نے دیکھتے ہی اس کی موت کی تصدیق کر دی۔
رپورٹ کے مطابق یہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران چارجنگ فون استعمال کرنے سے کرنٹ لگنے کے باعث ہونے والی تیسری موت ہے۔
