شہناز گل نے ڈیجیٹل پرسنالٹی آف دی ایئر 2023 کا اعزاز اپنے نام کرلیا
ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی ٹیلنٹڈ شہناز گل نے اداکاری، ماڈلنگ اور گلوکاری کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے بعد ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر میزبانی کرتے ہوئے ڈیجیٹل پرسنالٹی آف دی ایئر 2023 کا اعزاز بھی اپنے نام کروا لیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹص کے مطابق گزشتہ روز ممبئی میں لوکمت ڈیجیٹل کریٹر ایوارڈز کا میلہ سجا جس میں شوبز انڈسٹری کی کئی نامور شخصیات نے شرکت کی۔مشرقی پنجاب کے چندی گڑھ شہر سے تعلق رکھنے والی 30 سالہ شہناز گل نے لوکمت ڈیجیٹل کریٹر ایوارڈز میں ڈیجیٹل پرسنالٹی آف دی ایئر 2023 کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔
شہناز گل کو اعزاز سے نوازے جانے کے بعد ان کے مداحوں کی جانب سے بڑی تعداد میں سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر مبارک باد کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
Her SC story!
She got the DIGITAL PERSONALITY OF THE YEAR AWARD”Congratulations @ishehnaaz_gill
[ #ShehnaazGill • #Shehnaazians #ShehnaazGallery] pic.twitter.com/k9Zr4T81Up
🥳🥳
Lmao she switched on Bluetooth😭🤣— SKG FC✨ (@shehnazxstars) February 22, 2023
Congratulations @ishehnaaz_gill for received DIGITAL PERSONALITY OF THE YEAR 🔥 you go girl 👏
I wonder how beautiful her collection of awards look in her home. I wish you you keep getting more and more awards!!
DIGITAL PERSONALITY SHEHNAAZ#DigitalCreatorsAwards2023… https://t.co/V1QQRJ1vSi pic.twitter.com/2XMhNiZdp3
— 🌻Ritu🌻🇺🇲SidNaaz❤️ (@Ritu19791) February 22, 2023
. #ShehnaazGill won the Award 🤧😭😭😭 . #LokmatDigitalCreatorAwards pic.twitter.com/b29g3fczBs
— Mukul Hinoniya ✨ (@iMukulhinoniya) February 22, 2023
یاد رہے کہ شہناز گل ’دیسی وائب ود شہناز گل‘ نامی ڈیجیٹل شو کی میزبانی کرتی ہیں۔ تاہم جلد ہی اداکارہ بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان میں جلوے بکھیریں گی۔