حکومت اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے، فرخ حبیب


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ حکومت اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے، پانا مارانی کا کام فساد پھیلانا ہے۔پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اداروں کو انتقامی کارروائی کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ توہین ویگو میں میرے پر مقدمہ بنایا رانا ثناء کی گیدڑ بھبکیاں ہیں، جن کو تعینات کیا گیا وہ رانا ثناء اللہ کے لوگ ہیں، رانا ثناء اللہ کی تعیناتیوں سے گھبرانے والے نہیں، مریم نواز کو جیل میں ٹافی،بسکٹ اور سینڈوچ ملتے تھے۔ عدالت نے میرے خلاف الزامات مسترد کردیے۔
فرخ حبیب نے کہا کہ انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں، کوٹ لکھپت جیل سے لیہ، بھکراور دیگرجیل بھیج دیا۔ آج راولپنڈی سے لوگ نکلیں گے۔
لوگ مہنگائی کے خلاف باہر نکل رہے ہیں
انکا کہنا ہے کہ نوٹسسز راستہ نہیں روک سکتے، نوٹس ملیا ککھ نہ ہلیا، لوگ مہنگائی کے خلاف باہر نکل رہے ہیں، حکومت کی ناانصافیوں کے خلاف باہر نکل رہے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان حکومت میں چیزیں سستی تھیں، اب دوگنی ہوگئی، مہنگائی 40فیصد سے بڑھ گئی، آٹا 60روپے سے بڑھ کر 160روپے ہوگیا، لوگوں کا جینا مشکل کردیا۔
فرخ حبیب نے مزید کہا کہ سوال نامے کا جواب وکلا جمع کرائیں گے، ہم جھکیں گے نہ بکیں گے، عمران خان دوتہائی اکثریت سے وزیراعظم بنیں گے۔اس سے قبل اپنے ٹوئٹر پر فرخ حبیب نے کہا تھا کہ ایف آئی اے فیصل آباد ڈائریکٹریٹ میں سیاسی انتقامی کارروائیوں پر مبنی 2 طلبی نوٹسسز میں پیش ہونے جارہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پہلے ڈکیتی کا جعلی مقدمہ بنایا اب من گھڑت درخواستوں پر طلب کیا گیا ہے۔فرخ حبیب نے مزید کہا کہ امپورٹڈ حکومت جتنی مرضی انتقامی کاروائیاں کرلے انشاللہ حقیقی آزادی کی جدوجہد میں عمران خان کیساتھ ڈٹ کر کھڑے رہیں گے۔

Recent Posts

نیوزی لینڈسے سیریز برابر ہونے کے بعد کپتان بابر اعظم کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ اس سیریز کے دوران…

9 hours ago

پاکستان میں 35سال سے زائد عمر کی ایک کروڑ خواتین شادی کی منتظر

لاہور(قدرت روزنامہ)اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق اس وقت پاکستان میں 35 سال سے زائد…

9 hours ago

نیوزی لینڈ سے جیت کے بعد شاہین آفریدی کا بیان

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی باولر شاہین آفریدی آخری میچ میں چار وکٹیں لے کر پلئیر آف…

9 hours ago

اداکارہ دیشا پٹانی کے بوائے فرینڈ نے اداکارہ کی تصویر ٹیٹو کروا لی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے بوائے فرینڈ نے بازو پر اداکارہ کی…

10 hours ago

کراچی:خاتون سے لوٹ مار کرنے والے ڈاکوؤں کو شہریوں نے آگ لگادی

کراچی (قدرت روزنامہ) شہرقائد میں خاتون سے لوٹ مار کی کوشش کرنیوالے دو ڈاکو عوام…

10 hours ago

آئی پی ایل میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور عالمی ریکارڈ بن گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور عالمی…

10 hours ago