تحریک انصاف کے 32 ایم این ایز کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن معطل


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے 32 ایم این ایز کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا گیا الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے اراکین کی رکنیت بحال کر دی ہے الیکشن کمیشن نے شیخ رشید سمیت پی ٹی آئی کے 27 ایم این ایزاور5 مخصوص نشستوں پر منتخب ایم این ایز کو بطور ایم این اے بحال کر دیا الیکشن کمیشن نے لاہور ہائی کورٹ کے احکامات پر نوٹیفکیشن جاری کیا راولپنڈی کے 6حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات ملتوی کر دیئے گئے، ان تمام 27 حلقوں پر الیکشن ملتوی کر دیئے گئے ہیں،الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی 5خواتین ارکان اسمبلی کی رکنیت بحال کردی عالیہ حمزہ،کنول شوذب اور عندلیب عباس کی رکنیت بحال کر دی گئی،اسما حدید اورملیکہ بخاری کی بھی مخصوص نشست پر رکنیت بحال ہوگئی،میانوالی اور بھکر کے ضمنی انتخابات بھی تاحکم تاثانی ملتوی،فیصل آباد،خوشاب اور لاہور کے ضمنی انتخابات بھی ملتوی کردیئے گئے،
دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو قومی اسمبلی کے 6 حلقوں سے ڈی نوٹیفائی کر دیا اور مذکورہ نشتیں خالی قرار دے دیں ،الیکشن کمیشن نے این اے 22 مردان، این اے 24 چارسدہ، این اے 31 پشاور، این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ صاحب اور این اے 239 کراچی سے ڈی نوٹیفائی کردیا