کراچی: خواتین، بچوں سمیت 137 افغان قیدی جیل سے رہا


کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کی مقامی جیل سے خواتین اور بچوں سمیت 137 افغان قیدیوں کو رہا کر دیا گیا . افغان وزارتِ اطلاعات کے مطابق رہائی پانے والے قیدیوں کو چمن کے راستے سے افغانستان پہنچایا جائے گا .


رہا ہونے والے قیدی کراچی میں امارتِ اسلامیہ کے قونصلیٹ جنرل مولوی سید عبدالجبار کی موجودگی میں 3 بسوں میں سوار ہو کر افغانستان روانہ ہوئے . افغان وزارت اطلاعات نے کہا ہے کہ قیدیوں کی رہائی کے لیے اسلام آباد میں واقع افغان سفارت خانے نے کوششیں کی تھیں .

. .

متعلقہ خبریں